یورک ایسڈ کا علاج دواؤں سے نہیں غذا سے کیجیئے ۔۔ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جو یورک ایسڈ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

جسم میں یورک ایسڈ بڑھنا ایک عام مسئلہ ہے لیکن اگر یورک ایسڈ بہت زیادہ بڑھ جائے تو آپ کا چلنا پھرنا اُٹھنا بیٹھنا بھی محال ہو سکتا ہے، اکثر لوگوں کا یورک ایسڈ بڑھ رہا ہوتا ہے مگر وہ اس کی طرف توجہ نہیں دیتے اور یوں ان کے جوڑوں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔

یورک ایسڈ کیا ہے؟

جسم میں بڑھے ہوئے تیزابی مادوں کو طبی اصطلاح میں یورک ایسڈ کہا جاتا ہے، یورک ایسڈ کی سطح میں مسلسل اضافہ نہ صرف جسم کی چربی بڑھاتا ہے بلکہ آپ کو مستقل طور پر جوڑوں کے درد کا شکار بھی بنا دیتا ہے، یورک ایسڈ بڑھنے کی وجہ سے جوڑوں میں سوزش، جوڑوں میں سوجن اور شدید درد ہوتا ہے۔

یورک ایسڈ کیوں بڑھتا ہے؟

یورک ایسڈ بڑھنے کی وجوہات میں خون کی کمی، موٹاپا، غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سرُخ گوشت کا زیادہ استعمال یورک ایسڈ بڑھا دیتا ہے تاہم اگر چند قدرتی غذاؤں کا استعمال کیا جائے تو یورک ایسڈ کو کم بھی کیا جا سکتا ہے وہ قدرتی غذائیں کون سی ہیں آئیے ہم آپ کوبتاتے ہیں۔

کون سی قدرتی غذاؤں کا استعمال کر کے یورک ایسڈ کم کیا جا سکتا ہے؟

• کیلے

کیلوں میں قدرت نے بے شمار فوائد چھپا رکھے ہیں کیلے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، کیلوں کا استعمال جوڑوں کے درد کا شکار مریضوں کے لئے بہترین ہے یورک ایسڈ کم کرنے لے لئے مسلسل کیلوں کا استعمال سیزن ہونے تک جاری رکھیں، کچھ ہی دنوں میں آپ کے جوڑوں میں واضح بہتری نظر آئے گی درد دور ہو گا اور سوزش بھی کم ہو جائے گی۔

• اسٹرابیری

اسٹرابیری میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسٹرابیری ایک ایسی قدرتی غذا ہے جو جسم میں پائے جانے والے کیمیکل کی بلند سطح کے خلاف مزاحمت کرتی ہے یعنی ایسے مادوں کو ختم کرتی ہے جو جسمانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، یہ چٹخارے دار اسٹرابیری آپ کو یورک ایسڈ سے نجات دلا کر گھٹنوں اور جسم کے تمام جوڑوں کے درد سے چھٹکارا دلا سکتی ہے اس لئے اسٹرابیری کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور چکنائی یا سُرخ گوشت کے استعمال سے گریز کریں۔

• سیب

سیب کو قدرت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، سیب میں میلک ایسڈ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ ایسڈ قدرتی طور پر یورک ایسڈ کے اثرات کو بے اثر کرتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے امراض کو بھی دور کرتا ہے، اگر روزانہ ایک عدد سیب کھانے کی عادت بنائی جائے تو نہ صرف یورک ایسڈ کا مسئلہ ختم ہوگا بلکہ صحت کہ دیگر فوائد بھی حاصل ہوں گے وہ کہتے ہیں نہ کہ ایک سیب آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے۔

• پانی

ہمارے جسم کو سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہوتی ہے اس ہی لئے بار بار یہ بات کہی جاتی ہے کہ پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیئے ماہرین کے مطابق روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا صحت کے لئے بہترین ہے لیکن موسم کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ پانی جسم میں موجود اضافی یورک ایسڈ اور زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے جس سے گنٹھیا سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

• دیگر غذائیں

ہر قسم کا ایسا پھل جو سٹرک ایسڈ سے بھرپور یعنی ذائقے میں کھٹا ہو اس تمام کا استعمال یورک ایسڈ سے نجات میں مدد دے سکتا ہے جیسے کہ چیری، لیموں، کینو، انار وغیرہ جبکہ ایسی تمام غذائیں جن میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جسم میں موجود یورک ایسڈ کی بلند سطح کو کم کرنے کے حوالے سے مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

Uric Acid Control Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Uric Acid Control Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uric Acid Control Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7051 Views   |   16 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

یورک ایسڈ کا علاج دواؤں سے نہیں غذا سے کیجیئے ۔۔ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جو یورک ایسڈ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

یورک ایسڈ کا علاج دواؤں سے نہیں غذا سے کیجیئے ۔۔ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جو یورک ایسڈ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یورک ایسڈ کا علاج دواؤں سے نہیں غذا سے کیجیئے ۔۔ جانیئے چند ایسے گھریلو نسخے جو یورک ایسڈ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔