اب ایک گھنٹے میں مزیدار پائے پک کر تیار ۔۔ شیف نے بتایا ذائقہ دار پائے پکانے اور اسے کُکر کے بغیر منٹوں میں گلانے کا طریقہ

بکرا عید پر گھر میں قربانی ہو اور پائے نہ بنیں ایسا ہوسکتا ہے کیا؟ پائے پاکستان میں نہ صرف عید قربان میں کھائے جاتے ہیں بلکہ یہ پورا سال صبح کے ناشتے کے طور پر شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
پائے بناتے وقت ایک مسئلہ جو اکثر خواتین کو پیش آتا ہے وہ ہے اسے گلانا، اسلیئے آج کے فوڈز آپ کے لیئے لایا ہے مزیدار پائے بنانے اور اسے گلانے کا آسان طریقہ۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں؛

پائے جلدی گلانے کا طریقہ:

سب سے پہلے پائے کو اچھی طرح پانی سے دھولیں تا کہ اس میں لگے بال وغیرہ نکل جائیں، اسکے بعد ایک پیالے میں 1 چمچ سرکہ اور 2 چمچ پپیتے کا پاؤڈر ڈال کر پانی شامل کریں اور اسے مکس کر کے پائے میں ڈال دیں۔ اسکے بعد 1 سے 2 گھنٹے اسے چھوڑ دیں، پھر پکانے میں استعمال کریں۔

پائے پکانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ثابت گرم مصالحے (کالی مرچ، لونگ، دارچینی، بڑی الائچی) اور 2 عدد پیاز کاٹ کر شامل کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر اس میں 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکائیں
۔ اب 2 ٹماٹروں کو پیس کر شامل کریں، اسکے بعد 1 چمچ نمک، 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ کالی مرچ پسی ہوئی، ½ چمچ ہلدی اور ½ کپ دہی ڈال کر بھونیں
۔ اسکے بعد اس میں پائے ڈال کر تھوڑی دیر مصالحے میں بھون کر دیڑھ لیٹر پانی شامل کر کے مکس کریں اور 15 منٹ کیلیئے ڈھکن لگا کر پکائیں، اس دوران ڈھکن ہٹانا نہیں ہے۔ آخر میں 1 چمچ دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ گرم مصالحہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کر کے مزید 5 منٹ پکائیں
۔ لیجیئے مزیدار پائے تیار ہیں اب اسے روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں!

How To Make Paya

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Make Paya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Paya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5483 Views   |   29 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اب ایک گھنٹے میں مزیدار پائے پک کر تیار ۔۔ شیف نے بتایا ذائقہ دار پائے پکانے اور اسے کُکر کے بغیر منٹوں میں گلانے کا طریقہ

اب ایک گھنٹے میں مزیدار پائے پک کر تیار ۔۔ شیف نے بتایا ذائقہ دار پائے پکانے اور اسے کُکر کے بغیر منٹوں میں گلانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب ایک گھنٹے میں مزیدار پائے پک کر تیار ۔۔ شیف نے بتایا ذائقہ دار پائے پکانے اور اسے کُکر کے بغیر منٹوں میں گلانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔