گووندا نے اچانک خود کو گولی کیوں مار لی؟ وجوہات سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور شیوسینا رہنما گووندا حادثاتی طور پر اپنے ہی ریوالور سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، گووندا کو آج علی الصبح اپنی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے گولی لگنے کے بعد فوری طور پر ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا۔ یہ واقعہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا جب گووندا باہر جانے سے پہلے اپنا ہتھیار رکھ رہے تھے۔

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال پہنچایا گیا اور خوش قسمتی سے اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی ان کے گھٹنے میں لگی اور فوری طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے گولی نکال دی۔ اداکار کے منیجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ گووندا کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے جب اچانک ان کے ہاتھ سے ریوالور گر گیا اور حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور گووندا کے ریوالور کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گووندا، جو 80 اور 90 کی دہائی کے بالی ووڈ کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں شمار ہوتے تھے، 2019 کے بعد سے فلمی دنیا سے کنارہ کش ہو چکے ہیں۔ ان کی آخری کامیاب فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی "پارٹنر" تھی، جس کے بعد ان کے فلمی کیریئر میں واضح کمی دیکھی گئی۔

گووندا نے "قلی نمبر 1"، "حسینہ مان جائے گی"، "ساجن چلے سسرال"، "راجا بابو"، "راجا جی" اور "پارٹنر" جیسی کامیاب کامیڈی فلموں میں شاندار کردار ادا کیے۔ ان کی آخری فلم "رنگیلا راجا"، جو 2019 میں ریلیز ہوئی، باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس کے بعد گووندا نے اداکاری سے بریک لے لی۔

Govinda Accidentally Shot Himself

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Govinda Accidentally Shot Himself and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Govinda Accidentally Shot Himself to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   9564 Views   |   30 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گووندا نے اچانک خود کو گولی کیوں مار لی؟ وجوہات سامنے آگئیں

گووندا نے اچانک خود کو گولی کیوں مار لی؟ وجوہات سامنے آگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گووندا نے اچانک خود کو گولی کیوں مار لی؟ وجوہات سامنے آگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔