بچوں کے سر درد کو معمولی نہ سمجھیں جانیں ان کی وجوہات اور علاج

عام طور پر گھرانوں میں دیکھا گیا ہے کہ بچے جب سر درد کی شکایت کرتے ہیں تو والدین اس درد کو بہانے سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اس کو اہمیت دینے کے بجائے ٹال دیتے ہیں یا پھر درد کش دوا دے کر ختم کر دیتے ہیں اس کی وجوہات جاننے کی کوشش نہیں کرتے ہیں- مگر ماہرین کے مطابق جس طرح بڑوں کے سر درد کی وجوہات ہوتی ہیں اسی طرح بچوں کے سر درد کی بھی وجوہات ہوتی ہیں جن کا تدارک اگر وقت پر نہ کیا جائے تو یہ بڑے مسائل کو جنم دے سکتا ہے ۔ ان وجوہات کا جاننا نہ صرف ضروری ہے بلکہ ان کا علاج بھی وقت پر کرا کر بڑے مسائل سے بچا جا سکتا ہے-

1: نظر کی کمزوری کی وجہ سے
اسکول جانے والے بچے کے سر میں پڑھائی کے نام پر ہونے والا درد ہمیشہ بہانہ نہیں ہوتا ہے بلکہ پڑھائی کے نام پر کتابیں دیکھ کر ہونے والے درد کی ایک بڑی وجہ بچے کی نظر کی کمزوری بھی ہوتا ہے ۔لہذا اگر آپ کا بچہ پڑھائی کے اوقات میں ایسے درد کی شکایت کرے تو اس کو معمولی سمجھنےکے بجائے فوری طور پر اسے کسی آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر کے پاس لے کر جائيں اور اس کی نظر چیک کروائيں تاکہ اگر اس کی نظر کمزور ہے تو بروقت چشمہ لگایا جا سکے-

2: نزلہ زکام کی وجہ سے ہونے والا درد
موسم کی تبدیلی کا شکار سب سے زیادہ بچے ہوتے ہیں جن کو بظاہر اینٹی بایوٹک ادویات دے کر ہم ٹھیک بھی کر دیتے ہیں مگر ان ادویات کے سبب نزلہ جم جاتا ہے جو کہ بظاہر محسوس نہیں ہوتا مگر سردی کے وقت میں یہ جما ہوا نزلہ سر درد کا باعث بنتا ہے جو بہت شدید ہوتا ہے ۔ اس کے علاج کے طور پر بچوں کو بھاپ دی جاتی ہے تاکہ ان کا جما ہوا نزلہ خارج ہو سکے اور ان کو سانس لینے میں آسانی ہو سکے -

3: سر پر لگنے والی چوٹ کے سبب
عام طور پر بچے کھیل کے دوران خود کو لگنے والی چوٹوں کو اہمیت نہیں دیتے ہیں مگر ماں کے سامنے ان کے سارےے درد جاگ جاتے ہیں- اس لیے اگر آپ کا بچہ سر درد کی شکایت کرے تو اس بات کی جانچ ضرور کر لیں کہ کہیں یہ کسی چوٹ کے سبب تو نہیں ہے کیوں کہ سر پر لگنے والی چوٹیں معمولی نہیں ہوتی ہیں ۔ اس کی فوری طور پر ڈاکٹر سے جانچ کروانی ضروری ہوتی ہے-

4: مائگرین کی وجہ سے
اگر آپ کا بچہ ایسے شدید سر درد میں مبتلا ہے جس کے سبب اس کو شور اور روشنی بری لگ رہی ہے اور متلی اور پیٹ میں درد بھی ہو رہا ہے اور ایسا سر درد کچھ وقفوں کے بعد بار بار ہو رہا ہے تو یہ مائگرین بھی ہو سکتا ہے اس درد کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیۓ اور فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے-

5: اسٹریس کی وجہ سے
یہ سر درد عام طور پر بچوں کو امتحانات کے دنوں میں ہوتا ہے ۔ اس درد کے سبب بچہ چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتا ہے اس کے سر اور کاندھوں کے پٹھوں میں کھنچاؤ ہوتا ہے اور طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے ۔ دل کی دھڑکن کے بے ترتیب ہونے کے چانسز بھی ہوتے ہیں ایسے درد کی صورت میں بچے کو خود سے قریب کریں اپنی محبت سے اور توجہ سے اس کی پریشانی کو حل کرنے کی کوشش کریں اور اس کے دھیان کو بٹانے کی کوشش کریں-

6: غذا اور پانی کے سبب
عام طور پر بچے باہر کی ایسی اشیا کھا لیتے ہیں جو ان کے معدے کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں ۔ ایسی صورتحال میں بدہضمی کے ساتھ بچہ سر درد میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے جس کو بدہضمی کی دوا سے دور کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ کم پانی پینے کی وجہ سے بھی جسم میں جب پانی کی کمی واقع ہوتی ہے تو پٹھوں میں اکڑاؤ کے سبب سر درد ہو سکتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ بچے کو مناسب مقدار میں پانی لازمی پلایا جائے-

Bachon Ke Sard Dard Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ke Sard Dard Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ke Sard Dard Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5644 Views   |   29 May 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بچوں کے سر درد کو معمولی نہ سمجھیں جانیں ان کی وجوہات اور علاج

بچوں کے سر درد کو معمولی نہ سمجھیں جانیں ان کی وجوہات اور علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کے سر درد کو معمولی نہ سمجھیں جانیں ان کی وجوہات اور علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔