جگر صاف ہوگا تو رنگ خودبخود نکھر جائے گا۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے جگر صاف کرنے کے وہ آسان طریقے جن سے خون صاف ہو اور چہرہ بھی چمک اٹھے

آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اکثر بیماری کے بعد چہرے کا رنگ سیاہ پڑجاتا ہے۔ ڈاکٹر ام راحیل کہتی ہیں کہ رنگ گورا کرنے کی خواہشمند لڑکیاں کریموں سے لے کر مہنگے وائیٹننگ انجیکشن تو لگوا لیتی ہیں لیکن ایک اہم نقطہ بھول جاتی ہیں کہ اگر جگر صحیح طرح کام کرے گا تو چہرہ خودبخود دمکنے لگے گا۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ڈاکٹر ام راحیل کے بتائے گئے کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جس سے آپ بھی اپنا رنگ اور چہرہ صاف کرسکتی ہیں۔

لیموں اور اجوائن

جگر صاف اور طاقتور بنانے کے لئے ڈاکٹر ام راحیل نے پہلا طریقہ یہ بتایا کہ لیموں کا رس نچوڑ کر اس میں اجوائن ڈال دیں اور 4،5 دن کے لیے چھوڑ دیں جب تک اجوائن سارا رس سوکھ نہ لے۔ اس کے بعد اس اجوائن کو کسی شیشی میں ڈال دیں اور صبح شام ایک ایک چٹکی سادے پانے کے ساتھ پھانک لیں۔

انار کا چھلکا

انار کے تازہ چھلکے کا چھوٹا ٹکڑا لیں اور ایک کپ پانی میں پکا کر قہوہ بنا لیں۔ انار کے چھلکے کا قہوہ ان میں 2 بار پئیں۔

چقندر

چقندر کے موسم میں چقندر کو ابال کر سلاد میں استعمال کریں یہ بھی جگر کے لئے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے۔

آملہ

تازہ آملہ کا جوس بنا کر دن میں 2 بار پئیں اگر آملہ کا موسم ختم ہونے لگے تو اسے خشک کر کے پاؤڈر بنا لیں اور صبح شام ایک چمچ کھا لیں۔

ڈاکٹر ام راحیل نے کہا کہ یہ تمام ٹانک 15 دن تک ٹرائی کریں اور اگر صحت بہتر محسوس ہو تو 3 ماہ تک مسلسل استعمال کریں اور اگر 15 دن میں کوئی بہتری نہ محسوس ہو تو دوسرا ٹوٹکا آزمانا شروع کردیں۔

Jigar Saaf Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jigar Saaf Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jigar Saaf Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6730 Views   |   04 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

جگر صاف ہوگا تو رنگ خودبخود نکھر جائے گا۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے جگر صاف کرنے کے وہ آسان طریقے جن سے خون صاف ہو اور چہرہ بھی چمک اٹھے

جگر صاف ہوگا تو رنگ خودبخود نکھر جائے گا۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے جگر صاف کرنے کے وہ آسان طریقے جن سے خون صاف ہو اور چہرہ بھی چمک اٹھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر صاف ہوگا تو رنگ خودبخود نکھر جائے گا۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے جگر صاف کرنے کے وہ آسان طریقے جن سے خون صاف ہو اور چہرہ بھی چمک اٹھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔