تیزابیت، سر درد یا کھانسی۔۔۔ جانیں اپنے دس مسائل کے دس آسان گھریلو نسخے جو کریں آپ کا با آسانی علاج

ہماری روزمرہ زندگی میں ہمیں صحت سے وابستہ مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے، جیسے سینے کی جلن، خارش، پیٹ درد یا سر درد لیکن ہم ان سب کے لئے فوری دوا کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں آپ کے دس عام مسائل کا آسان سا گھریلو علاج، بس چند نسخے آزمائیں اور ہر مشکل سے نجات پائیں۔

دس روزمرہ مسائل کا آسان گھریلو علاج

• تیزابیت اور سینے کی جلن

اگر آپ کو تیزابیت کا سامنا رہتا ہے تو روزانہ کھانے کے بعد ایک لونگ منہ میں رکھ کر اس کا رس پی لیں، تیزابیت کی شکایت آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی۔

• معدے اور گیس کا مسئلہ

روزانہ صبح نہار منہ لہسن کا ایک ٹکڑا چبا کر پانی سے نگل لیں، معدے کے کئی مسائل اور گیس کا مسئہ ٹھیک ہو جائے گا۔ • گرمی سے سر درد

اگر گرمی کی وجہ سے سر میں درد رہنے لگا ہے تو روزانہ ایک گلاس تربوز کا جوس پی لیں، اس مسئلے سے نجات مل جائے گی اور گرمی دور ہو جائے گی۔

• کھانسی

اگر مستقل کھانسی رہتی ہے تو روزانہ 6 کھجور ½ لیٹر دودھ میں 25 منٹ تک پکا کر اسے دن میں تین مرتبہ ایک ایک کپ پی لیں، کچھ ہی دنوں میں کھانسی سے مکمل چھٹکارا مِل جائے گا۔

• گلے میں درد، ٹھنڈ

اگر گلے میں درد اور سوزش ہے ساتھ ہی کھانسی بھی ہو رہی ہے اور ٹھنڈ لگ گئی ہے تو 2 چائے کے چمچ شہد میں 2 چائے کے چمچ ادرک کا رس ملا کر پی لیں، آرام آجائے گا۔

• دانیں اور بلیک ہیڈز

کدوکش کیا ہوا کھیرا چہرے، آنکھوں اور گردن پر 30 منٹ کے لئے لگا لیں، اس سے دانیں، بلیک ہیڈز اور چہرے کے دیگر مسائل با آسانی حل ہو جائیں گے۔

• پسینے کی بدبو

2 چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک لیموں کا رس مِلا کر بغلوں میں لگائیں، پسینہ کم آئے گا، جسم سے پسینے کی بدبو نہیں آئے گی اور بغلوں کی سیاہی دور ہوگی۔

• جگر کے مسائل

جگر کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک لیموں کو نیم گرم پانی میں نچوڑ کر روزانہ پی لینے سے آپ کے جگر کے مسائل دور ہوں گے، معدے کی خرابی دور ہوگی، ہاضمہ بہتر ہوگا، بلڈ پریشر نارمل رہے گا، ذہنی دباؤ سے نجات ملے گی۔

• اُلٹی اور متلی

اگر آپ کو اُلٹی اور متلی ہو رہی ہے تو ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف اور چند پودینے کے پتے اُبال کر اس پانی کو چھان کر پی لیں، اُلٹی اور متلی دور ہو گی۔

• موشن

اگر موشن یا پیچش ہو رہی ہے تو تھوڑا سا زیرہ چبا کر اس کا رس پی لیں آرام آ جائے گا۔

10 Masail Ke 10 Asan Gharelu Totkay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 10 Masail Ke 10 Asan Gharelu Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 10 Masail Ke 10 Asan Gharelu Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2869 Views   |   07 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

تیزابیت، سر درد یا کھانسی۔۔۔ جانیں اپنے دس مسائل کے دس آسان گھریلو نسخے جو کریں آپ کا با آسانی علاج

تیزابیت، سر درد یا کھانسی۔۔۔ جانیں اپنے دس مسائل کے دس آسان گھریلو نسخے جو کریں آپ کا با آسانی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیزابیت، سر درد یا کھانسی۔۔۔ جانیں اپنے دس مسائل کے دس آسان گھریلو نسخے جو کریں آپ کا با آسانی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔