کئی سال بعد معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔۔ یہ لڑکی اچانک لڑکا کیسے بن گئی؟ یہ واقعہ آپ کو بھی چونکا دے گا

ایک خاندان جس میں ١٥ سالہ لڑکی کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا کہ وہ لڑکا ہے جسے جان کر ڈاکٹرز اور لڑکے کے اہلخانہ حیران و پریشان رہ گئے۔

حنا مجید نامی لڑکی جو حقیقت میں علی حسن ہے، ١٥ سال اسے بھی معلوم نہ ہوا کہ وہ لڑکا ہے۔ اس سارے معاملے کے حوالے سے علی حسن جو پہلے لڑکی بن کر زندگی گزار رہا تھا اس کے والد نے ڈیجیٹل پاکستان کو انٹرویو میں واقعہ سنایا۔

علی حسن نامی لڑکا آج سے چند ہفتوں قبل حنا مجید نامی لڑکی کے طور اپنے گھر والوں کے درمیان زندگی گزار رہا تھا۔ مگر اب حنا مجید علی حسن یعنی ایک لڑکے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اسکول میں بھی وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

علی حسن کے والد نے ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو سے تین ہفتے قبل اسے اچانک درد شروع ہوا۔ میری اہلیہ نے مجھے بتایا کہ اس کے درد شروع ہوگیا ہے جس کے بعد میں نے سوچا کہ بچی کی پندرہ سال عمر ہوگئی ہے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے لیکر جانا چاہیئے۔

لڑکے کے والد نے بتایا کہ میری چھوٹی ہمشیرہ ڈاکٹر فرزانہ کے پاس جا رہی تھیں تو میں نے اسی وقت طبی معائنے کی غرض سے حسن کو اپنی بہن کے ساتھ ڈاکٹر کے بھیجا۔

ڈاکٹر نے حنا مجید جو اب علی حسن نامی ایک لڑکا ہے کا الٹر ساؤنڈ کیا تو معلوم چلا کہ یہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔ بیٹے کے والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرزانہ کے بڑے بھائی عمران حیدر جو خود بھی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور یورولوجسٹ (urologist ) ہیں۔ ان سے میں نے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے دو ٹیسٹ لکھ کر دیئے۔ میں جب رات کو ملتان گیا جہاں وہ ڈاکٹر موجود تھے انہوں نے وہاں رپورٹس کا جائزہ لیا جس کے بعد انہوں نے جواب دی کہ یہ لڑکی نہیں ہے۔

والد کے مطابق انہوں نے علی حسن کو اپنے پاس بٹھا کر کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ تمھارا نام حنا مجید نہیں بلکہ اب علی حسن کے نام سے تم جانے جاؤ گے۔ مزید رپورٹ آنے کے بعد مکمل طور پر باضابطہ اعلان ہوگیا تھا کہ یہ 100 فیصد لڑکا ہے۔

پھر لڑکی جو لڑکا ظاہر ہوچکا تھا اس کے کپڑے تبدیل کروا کے گھر بھیج دیا گیا۔ علی حسن نے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اور پورے اہلخانہ کو اس کے پندرہ سال عمر ہوجانے تک ذرا بھی محسوس نہیں ہوا تھا کہ یہ لڑکا ہے۔ نہ اس کی کوئی عادات لڑکوں والی تھیں، لڑکیوں والا لباس پہنا مگر یہ اللہ کے کام ہیں جس کا شکر ادا کرتا ہوں۔

علی حسن جو پہلے لڑکی تھا اس نے بتایا کہ جب ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میں لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا ہوں تو سن کر مجھے بھی یقین نہیں آیا تھا۔ علی نے بتایا کہ جب میں لڑکی تھا تو گھر والے مجھے باہر نکلنے نہیں دیتے تھے مگر اب میں باہر گھومنے جا سکتا ہوں۔

علی حسن کا مزید کہنا تھا کہ جہ میری کلاس کی سہلیاں ہیں جب انہیں حقیقت معلوم ہوئی تو وہ دوڑتی ہوئی میرے گھر چلی آئیں اور مجھے ایک لڑکا دیکھ کر حیران ہوگئیں تھیں۔

Beti Larki Nhe Larka Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Larki Nhe Larka Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Larki Nhe Larka Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4165 Views   |   23 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کئی سال بعد معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔۔ یہ لڑکی اچانک لڑکا کیسے بن گئی؟ یہ واقعہ آپ کو بھی چونکا دے گا

کئی سال بعد معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔۔ یہ لڑکی اچانک لڑکا کیسے بن گئی؟ یہ واقعہ آپ کو بھی چونکا دے گا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کئی سال بعد معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔۔ یہ لڑکی اچانک لڑکا کیسے بن گئی؟ یہ واقعہ آپ کو بھی چونکا دے گا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔