ہائی بلڈ پریشر کو کنڑول کرنے کے لئے ماہرین کی بتائی یہ ٹپس آزمائیں اور خود کو بڑے خطرے سے بچائیں

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جس میں اگر احتیاط نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے، اگر بروقت اس بیماری کا معلوم ہو جائے تو دواؤں کے زریعے اسے مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ماہرین کی بتائی ہوئی چند ایسی آسان ٹپس جنہیں اپنی روزمرّہ زندگی میں آزما کر اور ان کی عادت بنا کر ہم خود کو اس خطرناک بیماری کے جان لیوا اثرات سے بچا سکتے ہیں، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

چہل قدمی اور ورزش کریں

چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو آپ ایک نہیں بلکہ کئی بیماریوں سے خود کو محفوظ کر سکتے ہیں، چہل قدمی اور ورزش سے آپ کے دِل کی اور گردوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، ایسا کرنے سے آپ کی جسم میں موجود نازک اور باریک خون کی نالیوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، اگر آپ باقاعدگی سے ورزش اور چہل قدمی کو اپنی عادت بنا لیں تو بلڈ پریشر میں کمی پیدا ہوگی۔

نمک کم استعمال کریں

اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی بیماری ہے تو اس میں نمک کا استعمال زہر کھانے جیسا ہے، جی ہاں نمک کا استعمال اس قدر خطرناک ہے کہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس لئے اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو آپ نمک کا استعمال چھوڑ دیں کیونکہ اس کے استعمال سے آپ کے جسم میں موجود خون کی نالیاں سُکڑ جاتی ہیں اور یوں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

چائے کافی سے گریز کریں

چائے کافی کا استعمال آپ کے خون کی روانی کو ضرورت سے زیادہ تیز کر دیتا ہے، اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ چائے اور کافی کا استعمال کرتے ہیں تو آپ خود ہی اپنی صحت کو خراب کر کے اپنا بلڈ پریشر بڑھا رہے ہیں، یاد رہے کہ اگر آپ نے چائے کافی کا استعمال نہ چھوڑا تو آپ کے دل کی رگیں خراب بھی ہو سکتی ہیں۔

ذہنی دباؤ سے بچیں

اگر آپ کسی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو یاد رکھیں یہ آپ کے دل کی صھت کے لیے کسی لحآظ سے ٹھیک نہیں ہے، اس لئے خود کو ذہنی دباؤ سے دور رکھیں اور کم سے کم باتوں کو سوچیں، کیونکہ ذہنی دباؤ بلڈ پریشر کو بڑھانے کا ایک اہم وجہ ہے۔

دوائیں اور گہری سانسیں

یہ ضروری ہے کہ آپ ہر حال میں ڈاکٹر کی تجویز کردہ دواؤں کو وقت پر لیں اور اس میں کسی قسم کی کوئی لاپرواہی نہ برتیں، ساتھ ہی جب محسوس ہو کہ بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے تو گہری سانسیں لیں اور فوری ایمرجنسی کی صورتحال میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دی ہوئی دوائی استعمال کریں، یاد رہے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے بجائے بڑھنے دینا اور برداشت کرنا دل کے دورے اور برین ہیمرج کا سبب بن سکتا ہے۔

High Blood Pressure Control Karne Ki Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Blood Pressure Control Karne Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Blood Pressure Control Karne Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5486 Views   |   29 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

ہائی بلڈ پریشر کو کنڑول کرنے کے لئے ماہرین کی بتائی یہ ٹپس آزمائیں اور خود کو بڑے خطرے سے بچائیں

ہائی بلڈ پریشر کو کنڑول کرنے کے لئے ماہرین کی بتائی یہ ٹپس آزمائیں اور خود کو بڑے خطرے سے بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو کنڑول کرنے کے لئے ماہرین کی بتائی یہ ٹپس آزمائیں اور خود کو بڑے خطرے سے بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔