Kubra Khan Reply To Critics
"اعمال کا دار و مدار نیت پر ہے، یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ یہ نیت دیکھتا ہے۔ جب لوگ آپ کے اعمال کو غلط سمجھیں، اللّٰہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔" –
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، جنہوں نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا، سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید پر خاموش نہیں رہیں! اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
کبریٰ خان نے اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ مسجد الحرام میں نکاح کر کے ایک مثالی سادگی کا مظاہرہ کیا، لیکن بعد میں کراچی میں ہونے والی شاندار شادی کی تقریبات اور رنگین محفلوں پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سخت اعتراضات اٹھائے۔
نکاح کی روحانی اور مقدس تقریب کے بعد کراچی میں ہونے والی ہلا گلا، موسیقی اور شاندار تقاریب نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ کچھ صارفین نے ان تقریبات کو "متضاد عمل" قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اسلام کے بنیادی اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ لوگ اعمال کو دیکھتے ہیں، لیکن اللّٰہ نیت جانتا ہے۔ ان کے اس مدبرانہ جواب سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے دوسروں کے تبصروں کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اپنی نیت اور ایمان کے مطابق کرتی ہیں۔
جہاں کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں، وہیں کئی مشہور شخصیات، بشمول ایمن سلیم، نے کبریٰ اور گوہر کے فیصلے کی حمایت کی ہے اور ان کے حق میں بیانات دیے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kubra Khan Reply To Critics and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kubra Khan Reply To Critics to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.