چیزیں بیچتی ہوں اور ۔۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی شمائلہ کی انگریزی نے سب کو دنگ کر دیا، ویڈیو وائرل

پاکستان کے شمالی علاقے متنوع ثقافتوں، مختلف نسلوں، خوبصورت مناظر، مہمان نواز اور گرم دل لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ بہت ذہین اور جلدی سیکھنے والے ہوتے ہیں۔ وہ گلگتی، پشتو، اردو اور انگریزی سمیت کئی زبانیں بولتے ہیں۔

اگرچہ بہت سے لوگ اسکولوں میں نہیں جاتے لیکن انہیں مختلف زبانیں سکھائی جاتی ہیں جس سے انہیں ٹور گائیڈ کے طور پر فائدہ ہوتا ہے۔ شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے بچے بھی اپنے دلکش انداز اور اعتماد کی وجہ سے داد پاتے ہیں۔

حال ہی میں، لوئر دیر کی ایک چھوٹی لڑکی نے اپنی روانی سے انگریزی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔ مقامی لڑکی کے مطابق وہ کبھی اسکول نہیں گئی لیکن اسے انگریزی سمیت چھ زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اس لڑکی نے کہا کہ، میرا نام شمائلہ ہے اور میں مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیچ فروخت کرتی ہوں۔ میری والدہ کا تعلق چترال سے ہے جبکہ والد کا تعلق پشاور سے ہے، میرے والد 14 زبانیں بولتے ہیں اور میں چھ زبانیں بول سکتی ہوں۔

شمائلہ نے مزید بتایا کہ، میں نے یہ زبانیں اسکول سے نہیں سیکھی ہیں۔ مجھے گھر پر انگریزی پڑھائی جاتی تھی۔ میں اردو، انگریزی، پنجابی، سرائیکی، پشتو اور چترالی زبان روانی سے بولتی ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین شمائلہ کو ایک بہترین لہجے کے ساتھ روانی سے انگریزی بولتے ہوئے سن کر حیران رہ گئے۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ انگلش میڈیم اسکولوں میں پڑھنے والوں سے بہترانگلش بولتی ہیں۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ اسکولنگ اور تعلیم کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ اس محنت اور اعتماد کے بارے میں ہے جو ہر ایک کو زندگی میں ہونا چاہیے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، میں اس پیاری بچی سے اپنے ٹرپ پر ملا تھا اور اسکی معصومیت اور سامان بیچنے کی صلاحٰیت سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ پایا۔

بہت سے دوسرے لوگوں نے کہا کہ ایسے محنتی افراد دکاندار ہونے سے بہتر ملازمتوں کے مستحق ہیں۔

Lower Dir Girl Impresses Netizens With Fluent English

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lower Dir Girl Impresses Netizens With Fluent English and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lower Dir Girl Impresses Netizens With Fluent English to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1289 Views   |   19 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چیزیں بیچتی ہوں اور ۔۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی شمائلہ کی انگریزی نے سب کو دنگ کر دیا، ویڈیو وائرل

چیزیں بیچتی ہوں اور ۔۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی شمائلہ کی انگریزی نے سب کو دنگ کر دیا، ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چیزیں بیچتی ہوں اور ۔۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی شمائلہ کی انگریزی نے سب کو دنگ کر دیا، ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔