صاف شفاف اور چمکدار جلد کے لئے کیری(کچا آم) کو چہرے پر لگائیں ،اوراس کا کمال دیکھیں

آم کا موسم ہو اور ہر گھر میں اس کی خوشبو نہ ہو ایسا ممکن نہیں ، آم کھانا ہر ایک کو پسند ہوتا ہے بچے اور بڑے سب ہی اس سے لطف اٹھاتے ہیں، آم کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ اس سے ہم جلد کے بھی کئی مسائل حل کر سکتے ہیں۔ آم میں غذائیت بھرپور ہے اس کی تاثیر گرم ہے جبکہ کیری یا کچے آم کی تاثیر ٹھنڈی ہے۔ اس سے جلد کے فوائد کیسے حاصل کر سکتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

جلد کے اوپر کیری کے اثرات:

کیری کے استعمال سے آپ جلد سے متعلق کئی مسائل سے جان چھڑوا کر شفاف اور صحت مند جلد حاصل کر سکتے ہیں۔ کچے آم کے ذائقے اور فوائد کی اپنی فہرست ہے۔ کچے آم کو اچار بنانے اور بہت سی سبزیاں بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے بازار میں کیری بھی کہا جاتا ہے۔ وٹامن سی اور دیگر بہت سے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور یہ پھل آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کے لیے بھی کئی طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جلد سے متعلق مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے یہ ایک علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کو بس اسے جلد پر صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم آپ کو جلد کے لیے کچے آم کے فوائد اور اس کے استعمال کے بارے میں تفصیل سے بتا رہے ہیں۔

جلد کے لئے مفید:

گرمیوں کے موسم میں ہم میں سے اکثر کو جلد سے متعلق بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جیسے جھریاں،جھائیاں، فائن لائنز، کیل مہاسے، ٹیننگ، آئلی جلد وغیرہ ۔ اس کے علاوہ جلد میں خشکی اور جلد کی چمک ختم ہونے جیسے مسائل ہوتے ہیں۔ کچا آم آپ کو جلد کے ان تمام مسائل سے نجات دلا نے میں مدد کرسکتا ہے۔ کیونکہ کچے آم میں بہت سے ایسے ضروری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کے ان مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ کچے آم میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے اور سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو آپ کو جلد کی بہترین نشونما کے لئے ضروری ہیں۔ یہ بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ جلد کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں، آپ کو صاف اور چمکدار جلد ملتی ہے۔

جلد پر کچے آم کا استعمال:

صاف اور چمکدار جلد حاصل کرنے کے لیے آپ آم کا فیس پیک یا ماسک بنا کر گرمیوں میں جلد پر لگا سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کے ساتھ کچے آم کے فیس پیک کی کچھ تراکیب شیئر کر رہے ہیں۔

1۔ کیری اور دلیے کا فیس ماسک

کیری 1 عدد
دلیہ 2 سے 3 چمچ
بادام 6 سے 7
کچا دودھ 2 سے 3 چمچ
کیری اور دلیہ کا فیس ماسک بنانے کے لیے آپ کو بس کیری، دلیہ اور بادام کو پیسنا ہے۔
اب انہیں کسی برتن میں ڈال کراس میں دودھ اچھی طرح مکس کریں۔ آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔
آپ اس کو اپنے چہرے کی جلد اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اسے 15 منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔
آپ اس پیک کو ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کر سکتے ہیں۔

2۔ کیری اور بیسن کا ماسک

کیری 3 سے 4 عدد
بیسن 2 سے 3 چمچ
شہد 1 چائے کا چمچ
دہی 1 چمچ
ہلدی پاؤڈر 1 چمچ
کیری اور بیسن کا فیس پیک بنانے کے لیے آپ کو کیری کو پیس کر پیسٹ بنانا ہوگا۔ ایک پیالے میں بیسن، شہد، دہی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اسے اپنے چہرے، گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر لگائیں۔ جب یہ فیس پیک مکمل طور پر خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس پیک کو آپ ہفتے میں ایک بار لگا سکتے ہیں۔
کیری سے بنائے گئے ان فیس پیک کو جلد پر لگانے سے آپ کو جلد کے مردہ خلیوں سے نجات ملے گی، جلد کا رنگ بہتر ہوگا اور آپ کو نرم اور چمکدار جلد ملے گی۔ اس کے ساتھ یہ ٹیننگ، سن برن، پمپلز کو صاف کرنے میں مدد دے گا اور جلد ہائیڈریٹ رہے گی۔

Saaf Shafaf Jild Ke Liye Keri Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Saaf Shafaf Jild Ke Liye Keri Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saaf Shafaf Jild Ke Liye Keri Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5643 Views   |   30 Jun 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صاف شفاف اور چمکدار جلد کے لئے کیری(کچا آم) کو چہرے پر لگائیں ،اوراس کا کمال دیکھیں

صاف شفاف اور چمکدار جلد کے لئے کیری(کچا آم) کو چہرے پر لگائیں ،اوراس کا کمال دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صاف شفاف اور چمکدار جلد کے لئے کیری(کچا آم) کو چہرے پر لگائیں ،اوراس کا کمال دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔