گرمی دانوں کا علاج

گرمی کا موسم جہاں بے شمار فوائد لئے آتا ہے وہیں اس موسم میں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جن میں گرمی، پسینہ، بدبو اور گرمی دانے سرِ فہرست ہیں، گرمی کا موسم حساس جلد والوں کی پریشانی میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں جلد کے کئی مسائل سے دو چار کر دیتا ہے۔
لیکن اب پریشانی کی بات نہیں کیونکہ آپ کے فوڈز کے بتائے ہوئے چند گھریلو نسخے آزما کر گرمی دانوں کا علاج کر سکتے ہیں وہ نسخے کون سے ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

گرمی دانوں کی وجہ سے کیا مسائل پیش آتے ہیں؟

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ گرمی دانوں کی وجہ سے آپ کو کون کون سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے دراصل گرمی دانوں جلد پر موسم کی سختی اور تیز گرماہٹ کے نتیجے میں نکلتے ہیں یہ عام دانے نہیں ہوتے ان دانوں میں بے حد کھجلی، خارش اور جلن ہونے لگتی ہے اور جلد کے ہر حصے میں سوئیاں سی چبھتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں یہ دانے پک بھی جاتے ہیں اور پھر کھجانے سے پھٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے چراثیم مزید پھیل جاتے ہیں۔

گرمی دانوں سے نجات کے لئے چند مفید ٹوٹکے/h2>

• اگر آپ گرمی دانوں سے بچنا چاہتے ہیں تو وٹامن سی کی گولیوں کا استعمال کریں، یہ ان کا بہترین علاج ہے۔

• گرمی میں پانی زیادہ سے زیادہ پی کر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

• تربوز گرمی دانوں سے نجات کے لیے مفید پھل ہے اس کو زیادہ سے زیادہ کھائیں اور اس کا جوس بھی لازمی استعمال کریں۔

• نیم کے پتے پانی میں جوش دے کر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے نہانے سے گرمی دانے ختم ہو جائیں گے۔

• گرمی کے موسم میں جلد کے کئی مسائل با آسانی صرف ملتانی مٹی کے استعمال سے حل کیے جا سکتے ہیں اس کے لئے پسی ہوئی ملتانی مٹی کو حسبِ ضرورت پانی لے کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور اسے دانوں والے حصوں پر لگا کر خشک ہونے تک چھوڑ دیں اور پھر دھو لیں اس سے گرمی دانے دور ہو جائیں گے اور جلد کو ٹھنڈک ملے گی۔

• اگر برف کی کیوب کو کپڑے میں لپیٹ کر اسے دانوں پر دن میں دو سے تین مرتبہ لگایا جائے تو اس سے دانوں کی چبھن اور جلن کم ہو جائے گی۔

• گرمیوں میں کو شش کریں کہ بار بار نہائیں، بار بار نہانے سے جلد ٹھنڈی رہتی ہے اور گرمی دانے نہیں نکلتے۔ • اگر خواتین گرمی دانوں سے نجات چاہتی ہیں تو ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگا لیں اس سے بھی دانے جلدی دور ہوں گے البتہ مہندی کیمیکل سے پاک ہو۔

• گرمی کے موسم میں ہرے رنگ کی سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ٹھنڈی غذاؤں اور مشروبات کا استعمال مستقل جاری رکھیں۔

• اگر یہ گردن اور منہ تک ہو گئے ہیں تو گرمی دانوں کا علاج کرنے کے لیے نیم کے پتوں کو پانی میں اُبال کر اس پانی سے منہ دھوئیں دانے جلد ہی خشک ہو جائیں گے۔

گرمی دانوں کی چبھن سے بچاؤ کے لیے گھر میں پاؤڈر بنانے کا طریقہ

ایک کپ پسا ہوا رال سفید لیں، ٓدھا کپ پسا ہوا پہاڑی پودینہ لیں، کافور کی پسی ہوئی دو گولیاں لیں اب ان سب کو اچھی طرح باریک پیس کر چھان کر اس کو ایک کپ کسی بھی ٹالکم پاؤڈر میں ملالیں اور بوتل میں بھر کر رکھ لیں، اب اسے استعمال کریں اور دیکھیں کیسے گرمی دانے دور ہو جاتے ہیں۔

Garmi Dano Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Garmi Dano Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmi Dano Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   13494 Views   |   04 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گرمی دانوں کا علاج

گرمی دانوں کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی دانوں کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔