کالی مرچ کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو حقیقت جاننے کے بعد پینا شروع کردیں گے

کالی مرچ کچن میں موجود ایک عام سا گرم مصالحہ ہے جس کو کھانے میں ڈالا جاتا ہے اور ناشتے میں انڈے کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کالی مرچ میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فائبر، منرل، کیلشیئم، میگنیشیئم، ہوٹاشیئم، فاسفورس اور موائسچر پایا جاتا ہے جو اس کو ہمارے لیے فائدے مند بناتے ہیں۔

کالی مرچ کا پانی کیوں پیئیں؟

کالی مرچ کو پاؤڈر کی شکل میں یا ثابت تو آپ سب نے ہی استعمال کیا ہوگا لیکن اس کا پانی پینے کے فائدے اور استعمال کا یہ طریقہ آپ نے پہلے نہیں سنا ہوگا۔

فائدے:

٭ہاضمہ :

کالی مرچ کا پانی پینے سے ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے اور پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں، جن کو مروڑ کا مسئلہ اکثر رہتا ہے یا دل متلی ہوتا ہے ان کو چاہیے 2 سے 3 گھونٹ کے برابر یہ پانی پی لیں ، اس سے نہ تو گلے میں خراش ہوگی اور نہ کوئی مسئلہ بلکہ آپ کا ہاضمہ اور پیٹ سے جڑے امراض دور ہوں گے۔

٭ بال اور جلد:

بالوں میں یہ پانی لگانے خشکی، سکری ختم ہوگی اور بال گرنے بھی کم ہوں گے کیونکہ اس میں الکلائنی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما بڑھتی ہے اور یہ مضبوط ہوتے ہیں۔

٭ بینائی :

کالی مرچ میں پائپرین نامی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو ریٹنا کو نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے اور آنکھوں میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ کالی مرچ میں موجود پائپرین رات کی بینائی کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

٭ دماغ :

یہ دماغ میں کیمیائی راستوں کو متحرک کرکے انسان کی یادداشت اور ادراک کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ کالی مرچ پارکنسن کی بیماری سے بچنے میں مدد دیتی ہے

٭ کولیسٹرول اور بلڈ شوگر:

ہائی بلڈ کولیسٹرول اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے مرض کو کنڑول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس میں موجود میں پائپرین ایل ڈی ایل، یا کم کثافت والے لیپو پروٹین کی سطح کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول یا ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین کی سطح کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

٭ وزن :

ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا چمچ کالی مرچ روزانہ نہارمنہ پینے سے وزن کم ہوتا ہے اور لٹکی ہوئی جلد بھی نارمل ہونے لگتی ہے۔

Kali Mirch Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kali Mirch Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kali Mirch Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1933 Views   |   19 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 May 2024)

کالی مرچ کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو حقیقت جاننے کے بعد پینا شروع کردیں گے

کالی مرچ کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو حقیقت جاننے کے بعد پینا شروع کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کالی مرچ کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو حقیقت جاننے کے بعد پینا شروع کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔