ہربل ڈیٹوکس واٹر کا استعمال کیوں کرنا چاہیئے۔۔۔۔ اس کو پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

ڈیٹوکس واٹر کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا اور استعمال بھی کیا ہوگا کیونکہ گرمی میں انرجی ڈرنک کے طور پر کام کرتا ہے اور آپ نے وزن کم کرنے کے حوالے سے بھی کئی ایک ڈیٹوکس واٹر سنے ہی ہوں گے۔ مگر کیا یہ واقعی کام کرتا ہے یا پھر صرف سنی سنائی بات ہے۔۔۔۔؟ تو جانیں کہ ماہرین کیا کہتے ہیں:
'' ڈیٹوکس واٹر کا استعمال جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ دیتا ہے مگر ضروری یہ ہے کہ آپ اس کو اتنا ہی استعمال کریں جتنا ضروری ہے یعنی دن میں ایک سے دو بار اس کا استعمال رکھیں اس سے زیادہ یہ آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔''

کتنی قسم کے ڈیٹوکس واٹر ہوتے ہیں۔۔۔؟

یہ کئی قسم کا ہوتا ہے مگر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ڈیٹوکس واٹر یہ ہیں:
• لیموں اور پودینے • کھیرا اور لیموں • لیموں اور ادرک • سیب اور دارچینی ان تمام کے مختلف استعمالات ہیں مگر زیادہ تر جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیئے استعمال کیئے جاتے ہیں۔

فوائد:

• یہ ہمارے میٹابولزم کو بوسٹ کرکے جسم سے فاضل مادوں کا جلد اخراج کرنے کا سبب بنتا ہے۔
• جگر کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
• جسم میں موجود زہریلے مواد کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• قبض اور پیٹ کے تمام طرح کے مسائل میں مفید ہے۔
• گھبراہٹ اور بے چینی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

استعمال کیوں کرنا چاہیئے؟

چونکہ اس میں قدرتی اشیاء کا استعمال ہوتا ہے لہٰذا یہ کسی طور نقصان دہ نہیں ہیں بس حد سے زیادہ استعمال قابلِ قبول نہیں۔ ہم دن بھر میں ایسے بہت سے فوڈز کو استعمال کررہے ہوتے ہیں جو بازاری اور غیر معیاری ہوتے ہیں جن کو کھانے کے بعد گیسٹرک مسائل اور قے، متلی آنے لگتی ہے اس لیئے ڈیٹوکس واٹر آپ کو کم وقت میں جلد ریلیف دینے میں مدد کرتا ہے۔

Herbal Detox Water Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Herbal Detox Water Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Herbal Detox Water Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Parvez  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3713 Views   |   16 Mar 2022
About the Author:

Parvez is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Parvez is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

ہربل ڈیٹوکس واٹر کا استعمال کیوں کرنا چاہیئے۔۔۔۔ اس کو پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

ہربل ڈیٹوکس واٹر کا استعمال کیوں کرنا چاہیئے۔۔۔۔ اس کو پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہربل ڈیٹوکس واٹر کا استعمال کیوں کرنا چاہیئے۔۔۔۔ اس کو پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔