کوئی دلہن سردی سے مر گئی تو کسی کا جہاز ہی زمین پر گر گیا ۔۔ جانیے ان 4 دلہنوں کے ساتھ کیسے شادی والے دن خوفناک حادثہ پیش آیا

شادی زندگی کا وہ حسین بندھن ہے جس کا ہر فرد کو انتظار رہتا ہے مگر آج ہم آپکو ان 5 دلہنوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے ساتھ شادی سے کچھ دیر پہلے ہی بہت خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے کئی کا تو انتقال ہی ہو گیا اور کئی ہمیشہ کیلئے بستر پر پڑ گئیں۔ آئیے جانتے ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں مرنے والی دلہن:

امریکی ریاست برازیل کی 32 سالہ روز میری ایک ہیلی کاپٹر میں اپنے بھائی اور فوٹو گرافر خاتون کے ساتھ شادی ہال میں پہنچنے کیلئے سفر کر رہی تھی اور ان مناظر کو فوٹوگرافر خاتون کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بھی کر رہی تھی۔

ابھی 15 منٹ ہی ہوئے تھے کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی فنی خرابی پیش آگئی جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کے پر بند ہو گئے اور ہیلی کاپٹر زمین پر گر گیا، اس افسوسناک حادثے میں دلہن سمیت، فوٹوگرافر، پائلٹ اور دلہن کا بھائی مارے گئے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ سن 2016 کا ہے۔

کار کی ٹکر سے مرنے والی دلہن:

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دلہن اپنی کار میں جب شادی ہال کے قریب پہنچی تو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر ڈانس کرنا شروع کر دیا ابھی ڈانس کرتے ہوئے تھوڑی دیر ہی ہوئی تھی کہ سڑک پر ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو گئی۔

اور ان افراد میں آکر ٹکرا گئی اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں دلہن کا والد اور بھائی سمیت کچھ افراد تو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ درجنوں سے زائد لوگ زخمی ہو گئے۔

لیکن دلہن کو کچھ نہ ہوا اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ دلہن اپنی کارکی چھت کھول کر وہیں کھڑی ہو کر ڈانس کر رہی تھی اس لیے بچ گئی۔ یہ واقعہ 15 ستمبر سن 2021 کا ہے۔

شادی کے بعد پرانے دوست کے ہاتھوں مرنے والی دلہن:

بھارتی پنجاب کے شہر ہریانہ میں ایک نیا شادی شدہ جوڑا شادی کے بعد کار میں گھر جا رہا تھا کہ ایک ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ لیکن یہ واقعہ قدرت کی طرف سے نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی کیونکہ اس دلہن کا شادی سے پہلے کسی علاقے کے نواب کے لڑکے سے تعلقات تھے مگر کسی وجوہات کی وجہ سے نواب کے بیٹے سے شادی نہ ہوئی تو اس نے لڑکی اور لڑکے دونوں کو مروا دیا۔

یہ تمام معلومات ہریانہ پولیس کو کئی مہینوں کی محنت کے بعد حاصل ہوئی۔ جس کے بعد قانونی کارروائی بھی کی گئی۔

سردی سے مرنے والی دلہن:

ہندوستان کے شہر پٹنہ میں سن 2015 میں بہت ہی شدت کی سردی پڑی تھی اور اسی سردی میں ایک شادی کی تقریب ہوئی جس میں ہندؤں کی شادی کے رسم ورواج ابھی مکمل ہی ہوئے تھے کہ سردی کی وجہ سے لڑکی کا انتقال ہوگیا اور یوں خوشیوں کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔

Koi Dulhan Sardi Se Mar Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Koi Dulhan Sardi Se Mar Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Koi Dulhan Sardi Se Mar Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2574 Views   |   16 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کوئی دلہن سردی سے مر گئی تو کسی کا جہاز ہی زمین پر گر گیا ۔۔ جانیے ان 4 دلہنوں کے ساتھ کیسے شادی والے دن خوفناک حادثہ پیش آیا

کوئی دلہن سردی سے مر گئی تو کسی کا جہاز ہی زمین پر گر گیا ۔۔ جانیے ان 4 دلہنوں کے ساتھ کیسے شادی والے دن خوفناک حادثہ پیش آیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کوئی دلہن سردی سے مر گئی تو کسی کا جہاز ہی زمین پر گر گیا ۔۔ جانیے ان 4 دلہنوں کے ساتھ کیسے شادی والے دن خوفناک حادثہ پیش آیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔