شیف ریسٹورنٹ میں جلدی کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیں پروفیشنل طریقے تاکہ آپ بھی بچائیں اپنا وقت اور بڑھائیں کھانوں کا ذائقہ!

کھانا جلد از جلد پکانا ہر عورت چاہتی ہے تاکہ وہ وقت بچا کر کوئی اور کام کرلے، اسی لئے کم وقت میں لذیز کھانے بنانے کی کچھ آسان ٹپس ایکسپرٹ کی جانب سے بتائی گئی ہیں جو وومن کارنر میں ہم آپ کے لئے آج بتا رہے ہیں تو آپ بھی جانیں اور اپنی جیسی دوسری خواتین کو بھی بتائیں تاکہ سب کے گھروں میں کھانا مزیدار اور لذیز بنے۔

ٹپس:

٭ پاستہ:

پاستہ جلدی بنانے کے لئے آپ کو چاہئیے کہ اس کو آدھے گھنٹے تک سادے پانی میں بھگو دیں تاکہ یہ جلدی بن کر تیار ہو جائے اور پکنے کے بعد کالی مرچ پاؤڈر اوپر سے چھڑک دیں تاکہ اس میں ذائقہ بڑھ جائے۔

٭ پیاز گلانے کے لئے:

سالن بنانے سے پہلے پیاز کو براؤن کرتی ہیں جس میں آپ کے 10 منٹ یا اس سے زائد لگ جاتے ہیں تو اب سے آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر پیاز کو آئل میں فرائی کرلیں یہ جلدی ہی براؤن ہو جائے گی اور کھانے میں مزہ بھی دے گی۔

٭ باربی کیو:

باربی کیو جلدی بنانا چاہتی ہیں تو گوشت میں مصالحے دو گھنٹے قبل ہی لگا لیں لیکن اس میں سیلیکون ڈائی آکسائیڈ اور ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں، یعنی تمام مصالحہ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں سیلیکون اور ٹھنڈا پانی بھی ڈال لیں۔

٭ آلو کا چھلکا اتارنے کے لئے:

آلوؤں کو ابالنے کے بعد ان کے چھلکے اتارنے میں وقت لگتا ہے اس لئے ایکسپرٹ بتاتے ہیں کہ ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی ڈالیں اور اس میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر چھوڑ دیں، پھر کچھ دیر بعد آپ نکالیں گی تو آلو کا چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔

٭ سبزی جلد بنانے کے لئے:

سبزی بناتے وقت جس وقت آپ اس میں پانی شامل کرتی ہیں تو کوشش کریں کہ پانی میں آدھا چمچ سرکہ مکس کر کے پھر ڈالیں تاکہ سبزی کا نہ تو رنگ خراب ہو اور نہ ہی ذائقہ اور یہ پکے بھی جلدی سے۔ تو اب سے ان ٹپس کو لازمی استعمال کریں اور ذائقہ بڑھانے کے ساتھ وقت بچائیں۔!

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4587 Views   |   28 May 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شیف ریسٹورنٹ میں جلدی کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیں پروفیشنل طریقے تاکہ آپ بھی بچائیں اپنا وقت اور بڑھائیں کھانوں کا ذائقہ! and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شیف ریسٹورنٹ میں جلدی کھانا کیسے بناتے ہیں؟ جانیں پروفیشنل طریقے تاکہ آپ بھی بچائیں اپنا وقت اور بڑھائیں کھانوں کا ذائقہ!) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.