وزن گھٹانے والی مزیدار ناریل کی روٹی کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کا طریقہ اور بے شمار فائدے

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد ناریل کے تیل میں پکا کھانا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں. لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ناریل کے آٹے سے روٹی بھی بنائی جاتی ہے جو عام روٹی سے کہیں زیادہ لذیذ اور فائدہ مند ہوتی ہے. تو آئیے جانتے ہیں اسے پکانے کا طریقہ اور اس سے حاصل ہونے والے فائدوں کے بارے میں.

ناریل کا آٹا لیں اور اس میں ایک چمچ اسپغول کی بھوسی، ایک چمچ نمک اور 3 سے 4 کھانے کا چمچ دیسی گھی ڈال کر آٹا گوندھ لیں. اس کی روٹی کو عام روٹی کی طرح بیل کر پکائیں لیکن پکاتے ہوئے چولہے کی آنچ تیز نہ کریں.

ڈبلیو آئی او نیوز کی شائع رپورٹ کے مطابق ناریل کی روٹی گلوٹین سے پاک ہوتی ہے.

شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے.

ناریل کی روٹی میں فائبر پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کم کرتا ہے.

ناریل کے آٹے میں آئرن، پوٹاشیم اور میگنیشیم کے علاوہ وٹامنز اور معدنیات وٹامن سی ، وٹامن بی 6 ، اور زنک بھی پایا جاتا ہے.

کھانے میں زود و ہضم اور ذائقے میں لذیذ ناریل کی روٹی معدے پر بھاری نہیں ہوتی. فائبر کی وجہ سے یہ بھوک کو کم کرتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد کے ساتھ قبض کی بیماری بھی نہیں ہوتی.

How To Cook Coconut Roti And Its Benefits

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Cook Coconut Roti And Its Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Cook Coconut Roti And Its Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1176 Views   |   27 Nov 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

وزن گھٹانے والی مزیدار ناریل کی روٹی کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کا طریقہ اور بے شمار فائدے

وزن گھٹانے والی مزیدار ناریل کی روٹی کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کا طریقہ اور بے شمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن گھٹانے والی مزیدار ناریل کی روٹی کیسے بنتی ہے؟ جانیں اس کا طریقہ اور بے شمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔