ماں بننے والی خواتین کو اجوائن کیوں نہیں کھانی چاہیے؟ صرف فائدے نہیں نقصان بھی ہیں! اجوائن کھانے کے 5 نقصان جن سے احتیاط لازمی ہے

آپ نے اجوائن کے فائدوں کے بارے میں تو ہمیشہ ہی سنا ہوگا لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اجوائن کی زیادہ مقدار کھا لینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اجوائن کے نقصانات کے بارے میں بتایا جائے گا

تیزابیت

اجوائن کی زیادہ مقدار لینے سے یہ جسم میں تیزابیت اور گرمی پیدا کرتا ہے۔ جن لوگوں کو کھانے کے بعد معدے میں جلن کی شکایت کا مسئلہ ہو انھیں اجوائن نہیں کھانی چاہیے۔

جگر کے مسائل

بہت زیادہ اور مسلسل اجوائن کھانے سے جگر کی بیماریاں بھی ہوجاتی ہیں۔ اجوائن کی زیادہ مقدار جگر میں سوزش اور جلن پیدا کرتی ہے اور جگر کا السر بھی ہوسکتا ہے۔

منہ میں چھالے

اجوائن تاثیر میں گرم ہوتی ہے اس لئے اس کے زیادہ استعمال سے منہ کے اندر کی جھلی چھل جاتی ہے اور منہ میں چھالے نکل آتے ہیں۔ اس کے علاوہ منہ میں السر بھی ہوسکتا ہے۔

حاملہ خواتین

ماں بننے والی عورتوں کو اجوائن کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ دوران حمل یہ جسم کی گرمی مزید بڑھا سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کے دیسی ٹوٹکوں کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے۔

سرجری کے دوران

سرجری سے پہلے، دوران یا بعد میں اجوائن نہیں کھانا چاہئیے کیونکہ گرمی کی وجہ سے خون زیادہ بہہ سکتا ہے۔ دوران سرجری اگر زخم یا ٹانکے آئے ہوں تو اجوائن کے استعمال سے ان سے خون رس سکتا ہے۔

Khwateen Ke Liye Ajwain Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khwateen Ke Liye Ajwain Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khwateen Ke Liye Ajwain Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5622 Views   |   20 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماں بننے والی خواتین کو اجوائن کیوں نہیں کھانی چاہیے؟ صرف فائدے نہیں نقصان بھی ہیں! اجوائن کھانے کے 5 نقصان جن سے احتیاط لازمی ہے

ماں بننے والی خواتین کو اجوائن کیوں نہیں کھانی چاہیے؟ صرف فائدے نہیں نقصان بھی ہیں! اجوائن کھانے کے 5 نقصان جن سے احتیاط لازمی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بننے والی خواتین کو اجوائن کیوں نہیں کھانی چاہیے؟ صرف فائدے نہیں نقصان بھی ہیں! اجوائن کھانے کے 5 نقصان جن سے احتیاط لازمی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔