چکن میرینیشن کیلیئے اجزاء:
۔ چکن (بغیر ہڈی کے)
۔ انڈا 1 عدد
۔ کالی مرچ ½ چمچ
۔ سفید مرچ ½ چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ میدہ 1 چمچ
۔ کارن فلور 1 چمچ
۔ سویا سوس 1 چمچ
۔ ادرک لہسن 1 چمچ
منچورین کیلیئے اجزاء:
۔ تیل 2 چمچ
۔ سبزیاں (پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ، ہری پیاز) چکور کاٹ کے
۔ کالی اور سفید مرچ ½ چمچ
۔ سویا سوس 1 چمچ
۔ کیچپ 2 چمچ
۔ کارن فلور 2 چمچ
فرائیڈ رائس کیلیئے اجزاء:
۔ چاول 80 فیصد ابلے ہوئے
۔ سبزیاں (گوبھی، گاجر، مٹر، ہری پیاز، شملہ مرچ) باریک کٹی ہوئی
۔ سویا سوس 2 چمچ اور چکن کیوبز کا مکسچر
طریقہ کار:
۔ چکن کو میرینیٹ کر کے آدھا ایک گھنٹہ رکھ دیں پھر گولڈن برؤان فرائی کر کے نکال دیں
۔ اب تیل میں ادرک لہسن اور پیاز ڈال کر کچھ دیر چمچ چلائیں پھر اس میں ٹماٹر، شملہ مرچ شامل کر کے پکائیں، 2 سے 3 منٹ بعد اس میں کالی اور سفید مرچ، نمک، سویا سوس، کیچپ اور چکن کیوبز دال کر اچھے سے پکنے دیں
۔ اسکے بعد کارن فلور میں پانی شامل کر کے اس میں ڈالیں اور چمچ چلاتے جائیں آخر میں ہری پیاز ڈال کر چولہے سے اتار دیں۔
۔ فرائیڈ رائس کیلیئے ایک پین میں تیل اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اس میں سبزیاں اور نمک شامل کر کے پکالیں اور پھر اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال دیں
۔ آخر میں سویا سوس میں چکن کیوب ملا مکسچر شامل کر کے مکس کریں اور دم پر رکھ دیں۔
۔ لیجیئے مزیدار چکن منچورین اور فرائیڈ رائش تیار ہیں!
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Chicken Manchurian With Fried Rice Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chicken Manchurian With Fried Rice Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.