صرف ایک کپ چائے پی کر ہی سکون مل جائے گا۔۔ نزلے، کھانسی سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے بنانے کا زبردست طریقہ

ہر موسم سے نمٹنے کے لئے قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی چیزیں عطا کی ہیں جن کے استعمال سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خشخاش بھی ان میں سے ایک ہے جس کا سردیوں میں استعمال بے حد مفید ہے۔

خشخاش کی غذائی اہمیت

خشخاش دراصل بیج ہیں جنھیں مصالحے کے طور پر اکثر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ خشخاش میں فائبر، پروٹین، گڈ فیٹ، میگنیز، کاپر، میگنیشیئم، فاسفورس، زنک، تھیامن، آئرن اور اینٹی آکسیڈینٹس کا مجموعہ کیمیا پولی فینل بھی موجود ہوتا ہے۔

خشخاش کی چائے

سردی کے مسائل سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے پینا بہت مفید ہے۔ یہ سر درد سے لے کر دمہ، نزلہ، زکام، کھانسی اور جسم کی تھکن بھی دور کرتی ہے۔

بنانے کا طریقہ

ڈیڑھ کپ پانی لیں اور اس میں ایک چمچ خشخاش ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ اب اس پانی میں حسب ضرورت چائے کی پتی، چینی اور دودھ ڈال کر پکائیں اور کپ میں چھان کر نکال لیں۔ خشخاش کی مزیدار اور مفید چائے تیار ہے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1401 Views   |   30 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about صرف ایک کپ چائے پی کر ہی سکون مل جائے گا۔۔ نزلے، کھانسی سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے بنانے کا زبردست طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (صرف ایک کپ چائے پی کر ہی سکون مل جائے گا۔۔ نزلے، کھانسی سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے بنانے کا زبردست طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.