طلاق کے کتنے دن بعد امی نے زہر کھایا؟ لائیو شو میں بچوں سے تکلیف دہ سوالات پوچھنے پر صارفین فضا علی پر برس پڑے

فضا علی ایک اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان ہیں اور وہ کئی سالوں سے انڈسٹری میں ہیں۔ وہ اکیلی ماں بھی ہیں اور اپنی بیٹی کی پرورش سابق شوہر فواد کے ساتھ مل کر کر رہی ہیں۔ فضا علی نے ہمیشہ اپنی بیٹی کو ترجیح دی ہے اور وہ جہاں بھی جاتی ہیں اپنی بیٹی کو ہمیشہ ساتھ لے کر جاتی ہیں۔

فضا علی اس وقت ایک مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور انہیں ایک انتہائی افسوسناک کیس کا سامنا کرنا پڑا جسے انہوں نے ٹیلی ویژن پر لائیو دکھایا۔

فضا علی کے شو میں دو نوجوان لڑکیاں آئیں جو لڑکوں جیسی نظر آتی تھیں۔ انہیں ان کے والد نے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ لڑکے چاہتے تھے، اور ان کی ماں کو طلاق دے دی کیونکہ اوہ بیٹا پیدا نہیں کر سکیں۔

بچیوں کی ماں نے طلاق کے پانچ دن بعد خودکشی کر لی اور باپ ان کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتا۔ فضا علی نے بتایا کہ لڑکیوں کی خالہ انہیں لے گئیں اور اب وہ انکی لڑکوں کی طرح پرورش کر رہی ہیں۔

یہ سارا قصہ سنانے کے بعد فضا علی لڑکیوں سے ان صدمے اور ماں کی خودکشی کے بارے میں مسلسل پوچھتی رہیں کہ انہوں نے طلاق کے کتنے دن بعد خودکشی کی، گھر پر کی یا کہیں اور وغیرہ وغیرہ۔

انٹرنیٹ فضا علی کی اس حرکت سے بلکل خوش نہیں ہے کہ کس طرح انہوں نے اور شو کے پروڈیوسرز نے ان لڑکیوں کے صدمے کو ریٹنگ کیلیئے وصول کیا۔ صارفین نے شو بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ، اس حادثے کو کُرید کر کیا وہ ان بچیوں کا زخم تازہ کرنا چاہیئے؟

ایک صارف نے لکھا کہ، خدا کا واسطہ ہے بچوں کے معصوم ذہنوں کے ساتھ مت کھیلو۔ تو دوسرے نے لکھا کہ، فضا علی کو شرم آنی چاہیئے جو ان بچوں کے دکھ میں مزید اضافہ کررہی ہیں۔

Fiza Ali Show Par Netizens Ki Tanqeed

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Show Par Netizens Ki Tanqeed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Show Par Netizens Ki Tanqeed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   14328 Views   |   07 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

طلاق کے کتنے دن بعد امی نے زہر کھایا؟ لائیو شو میں بچوں سے تکلیف دہ سوالات پوچھنے پر صارفین فضا علی پر برس پڑے

طلاق کے کتنے دن بعد امی نے زہر کھایا؟ لائیو شو میں بچوں سے تکلیف دہ سوالات پوچھنے پر صارفین فضا علی پر برس پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق کے کتنے دن بعد امی نے زہر کھایا؟ لائیو شو میں بچوں سے تکلیف دہ سوالات پوچھنے پر صارفین فضا علی پر برس پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔