آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ جلد ہی دُلہن بننے والی ہیں تو یہ اسِکن کئیر ٹپس ضرور آزمائیں تاکہ آپ کی شادی تک آپ کا چہرہ ہو جائے چاند جیسا روشن

آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ جلد دُلہن بننے والی ہیں تو بہت مبارک ہو لیکن کیا آپ نے اس کی تیاری کر لی ہے؟

آپ بھی چاہتی ہوں گی کہ آپ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر سب سے خوبصورت نظر آئیں، لیکن اس کے لئے آپ کو اپنی جلد کا پہلے سے خیال رکھنا پڑے گا، اگر آپ نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے تو پریشان نہ ہوں۔

کیونکہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ کس طرح آپ کو اپنی شادی سے پہلے جلد کا خیال رکھنا چاہیئے تاکہ آپ لگیں دُلہن بن کر اتنی خوبصورت کہ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے۔

اس کے لئے آپ کو ہماری بتائی ہوئی چند ٹپس آزمانی ہوں گی اور پھر آپ پا سکیں گی ایک دم نکھرا دلکش اور خوبصورت چہرہ تو چلیں پھر اس کا آغاز کرتے ہیں۔

شادی سے پہلے جلد کا خیال کیسے رکھیں؟

کیونکہ شادی سے پہلے آپ کو با ربار خریداری کے لئے باہر جانا ہوتا ہے اور آپ اتنا مصروف ہو جاتی ہیں کہ اپنا خیال رکھنا ہی بھول جاتی ہیں ساتھ ہی ٹینشن بھی پیچھا نہیں چھوڑتی، اس لئے شادی سے ایک دو مہینہ پہلے سے ہی آپ کو یہ ٹپس روزانہ کی بنیاد پر آزمانی ہوں گی۔

کلنزنگ اینڈ ماسچرائزنگ

چہرے کی اور گردن کی کلنزنگ کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟ بمشکل 10 سے 15 منٹ، بس تو پھر بنا وقت ضائع کرے فوری یہ ٹپ آزمائیں اور روزانہ کی بنیاد پر 15 منٹ اپنے چہرے اور گردن کی اچھے کلنزنگ پراڈکٹ سے مساج کریں تاکہ دھول مٹی اور گرد صاف ہو جائے اور آپ کا چہرہ نکھر جائے، ساتھ ہی اس کے بعد کوئی اچھا موسچرائزنگ لوشن بھی لگائیں تاکہ نرم و ملائم جلد پا سکیں۔

جلد کو ایکسفولیٹ کریں

آپ کی جلد پر لاکھوں کی تعداد میں ڈیڈ اسکن سیلز ہوتے ہیں جو ہمیں نظر تو نہیں آتے مگر ہماری رنگت کو کالا کر دیتے ہیں، اس کے لئے آپ کم سے کم ہفتے میں دو بار اسکرب کریں تاکہ جلد ہو جائے ایک دم صاف اور مردہ خلیات سے پاک۔

زیتون کے تیل سے مساج

جتنی ضروری آپ کے چہرے کی جلد ہی اتنی ہی ضروری آپ کے ہاتھ اور پاؤں کی جلد ہے، اس لئے ان کا خیال رکھنا بھی نہ بھولیں، اور اپنے ہاتھ پاؤں کا روزنہ سونے سے قبل 10 منٹ یا 15 منٹ زیتون کے تیل سے مساج کریں تاکہ آپ کی جلد روکھی اور خشک نہ ہو۔

میک اپ سے گریز کریں

اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کا کوئی میک اپ پراڈکٹ نہ لگائیں کیونکہ جب آپ میک اپ لگائیں گی گھر سے باہر جائیں گی تو پسینہ بھی ضرور آئے گا جس کی وجہ سے آپ کی جلد پر دانے نکل سکتے ہیں اور یوں آپ کی ساری محنت بیکار ہو جائے گی اس لئے یاد رکھیں کہ شادی سے پہلے ایک دو ماہ میں میک اپ کا استعمال نہ کریں۔

پانی کا استعمال

آپ پانی کی اہمیت سے تو وافق ہی ہوں گی، مگر پانی کا استعمال اگر زیادہ کیا جائے تو آپ کی اسکن کئیر روٹین سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوگا، اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں تاکہ آپ کا ہاضمہ بھی ٹھیک رہے اور جلد بھی ہائیڈریٹ رہے۔

غیر معیاری کھانے سے گریز کریں

آپ اپنی شادی پر اگر خوبصورت دکھنا چاہتی ہیں تو یاد رکھیں آپ کو سب سے زیادہ اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا ہو گا، تلے ہوئے کھانوں کا استعمال کرنے سے آپ کی جلد خراب ہو سکتی ہے اس پر دانے اور پھر ان کے داغ دھبے ہو جائیں گے، اس لئے فرائی کی ہوئی چیزوں کو کھانے سے گریز کریں جیسی آلو کی چپس، برگر، بروسٹ وغیرہ۔

ورزش کریں

اگر ہو سکے تو کوئی جِم جوائن کر لیں یا پھر گھر میں خود ہی ورزش کریں، ورزش کے بعد آپ کے چہرے پر جو رونق آئے گی وہ قابلِ دید ہوگی، کوشش کریں زیادہ سے زیادہ یوگا اور ایسی ورزش کریں جو آپ کے وزن کو متوازن کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کے لئے بھی مفید ہو۔

نیند کا خیال رکھیں

ہم جانتے ہیں کہ شادی کی تیاریوں کے لئے جتنا بھی وقت ملے کم ہی لگتا ہے، آپ ہر طرح سے اپنی نیند پوری کرنے کی کوشش کریں اور روزانہ آٹھ گھنٹے لازمی سوئیں کیونکہ نیند کا براہراست تعلق ہماری جلد اور ذہنی سکون سے ہوتا ہے جس کے بنا آپ شادی تک دلکش اور خوبصورت نہیں لگ سکیں گی۔

یہ تھیں وہ تمام باتیں جن کا خیال رکھتے ہوئے اور آزماتے ہوئے آپ اپنی جلد کا خیال رکھ سکتی ہیں تا کہ آپ کی زندگی کا سب سے بڑا دن بن جائے آپ کی زندگی کا سب سے حسین دن، تو بس پھر آج ہی سے یہ ٹپس شروع کر دیں۔

Shadi Se Pehly Skin Care Tips Azmayen

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Shadi Se Pehly Skin Care Tips Azmayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Se Pehly Skin Care Tips Azmayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6541 Views   |   21 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ جلد ہی دُلہن بننے والی ہیں تو یہ اسِکن کئیر ٹپس ضرور آزمائیں تاکہ آپ کی شادی تک آپ کا چہرہ ہو جائے چاند جیسا روشن

آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ جلد ہی دُلہن بننے والی ہیں تو یہ اسِکن کئیر ٹپس ضرور آزمائیں تاکہ آپ کی شادی تک آپ کا چہرہ ہو جائے چاند جیسا روشن ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ جلد ہی دُلہن بننے والی ہیں تو یہ اسِکن کئیر ٹپس ضرور آزمائیں تاکہ آپ کی شادی تک آپ کا چہرہ ہو جائے چاند جیسا روشن سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔