کسی نے مدد نہیں کی، گھر کی چیزیں بیچ رہا ہوں.. خواجہ سلیم کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ ویڈیو نے لوگوں کو دکھی کردیا

"ہر عروج کو زوال ہے۔ ایک وقت تھا جب میرے پاس سب کچھ تھا، اور آج علاج کی وجہ سے سب کچھ فروخت کر چکا ہوں، لیکن کسی سے شکوہ نہیں۔"

شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار خواجہ سلیم، جو پچھلے دو برسوں سے اسکرین سے غائب ہیں، نے نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی دکھ بھری داستان بیان کر دی۔ 42 سال سے فن کی خدمت کرنے والے اس عظیم اداکار کو ذیابیطس نے بری طرح متاثر کیا، جس کے باعث انہیں اپنے ایک پیر کی دو انگلیاں کٹوانی پڑیں اور اس کا اثر چلنے پھرنے کی صلاحیت پر بھی ہوا۔

خواجہ سلیم نے بتایا کہ ان کا علاج بہت مہنگا ہے، روزانہ کا خرچ 8 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔ ان کے بچوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، مگر وہ اب صوبائی حکومت اور مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے پاس اب کچھ باقی نہیں بچا۔ حکومت پنجاب نے انہیں 2 لاکھ روپے فراہم کیے، جس سے وہ بمشکل 20 دن کا خرچ اٹھا سکے، مگر موجودہ مہنگائی میں یہ امداد ناکافی ثابت ہوئی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے، خواجہ سلیم نے شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد افراد کو منافق قرار دیا اور کہا کہ بیماری میں چند قریبی دوستوں کے علاوہ کسی نے حال تک نہ پوچھا۔ سہیل احمد اور شگفتہ اعجاز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان دونوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

1972ء میں پی ٹی وی لاہور سے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے آغاز کرنے والے خواجہ سلیم نے درجنوں ڈراموں، فلموں اور تھیٹرز میں یادگار کام کیا۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی کامیڈی سے شہرت حاصل کی۔ آج، اپنی بیٹیوں اور دامادوں کے سہارے زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے علاج کے لئے گھر، گاڑی اور قیمتی اشیاء بیچنے پر مجبور ہیں۔

Khowaja Saleem Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khowaja Saleem Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khowaja Saleem Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1177 Views   |   01 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 January 2025)

کسی نے مدد نہیں کی، گھر کی چیزیں بیچ رہا ہوں.. خواجہ سلیم کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ ویڈیو نے لوگوں کو دکھی کردیا

کسی نے مدد نہیں کی، گھر کی چیزیں بیچ رہا ہوں.. خواجہ سلیم کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ ویڈیو نے لوگوں کو دکھی کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی نے مدد نہیں کی، گھر کی چیزیں بیچ رہا ہوں.. خواجہ سلیم کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ ویڈیو نے لوگوں کو دکھی کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔