ہر وقت سر درد رہتا ہے اور بال تیزی سے گر رہے ہیں کہیں پروٹین کی کمی تو نہیں ہو گئی ؟ جانیں پروٹین کی کمی کی 7 ایسی عام علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے

آپ نے ڈاکٹروں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ جسم میں پروٹین کی کمی ہوگئی ہے انڈے کھاؤ، مچھلیاں اور فائبرز والے کھانے کھاؤ ۔۔۔۔ لیکن درحقیقت پروٹین کی کمی کس وجہ سے ہوئی یا اس کی علامات کیا ہیں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ یہ تمام علامات بہت عام ہیں اور ان کو ہم سنجیدگی سے نہیں لیتے جس کی وجہ سے ہمیں جوانی اور بُڑھاپے میں بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ آپ کے ساتھ بھی اگر یہ مسائل ہیں تو جان لیں کہیں آپ بھی پروٹین کی کمی کا شکار تو نہیں ہو رہے۔۔۔

علامات:


• بال گِرنا:
بالوں کے گِرنے کی سب سے زیادہ اہم وجہ پروٹین کی کمی ہوتی ہے کیونکہ ہمارے بالوں کے فولیکلز کا مکمل انحصار پروٹین اور خون کی گردش پر ہوتا ہے۔ پروٹین کی متبادل مقدار اگر جسم سے ختم ہونا شروع ہوجائے تو بال گرنے لگتے ہیں یا کمزور ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے بالوں میں انڈہ دہی لگانے کے لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دونوں ہی پروٹین سے بھرپور غذائیں ہیں۔

• نیند نہ آنا:
نیند کی کمی اور سونے میں مشکلات درپیش آنا بھی پروٹین کی کمی کی وجہ ہے۔ کیونکہ دماغ میں وہ اعصاب اور کیمیائی مرکبات جو نیند لانے کا کام کرتے ہیں ان کے فلوئیڈ کی غذا پروٹین ہی ہے اور اور جب یہ غذا ہی مکمل مقدار میں موجود نہ ہو تو جسم میں پروٹین کی کمی ہو جاتی ہے۔

• سردرد:
سردر کی شکایت مستقل رہنا بھی پروٹین کی کمی ہے کیونکہ یہ جسم میں لو بلڈ شوگر پیدا کرتا ہے جس سے انسومنیا بھی بڑھتی ہے اور سردرد بھی۔

• وزن میں کمی:
بعض اوقات لوگوں کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اچھی ڈائٹنگ کرلی مگر یہ درحقیقت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پروٹین کو حآصل کرنے کے لئے ہمارے مسلز بہت جدوجہد کرتے ہیں لیکن اس وجہ سے وہ کمزور ہو کر خراب ہو نے لگتے ہیں جو کہ وزن میں کمی کردیتا ہے جس کی اصل وجہ پروٹین میں کمی ہوتی ہے۔

• سستی و کاہلی:
جسم سے پروٹین کم ہونے کی وجہ سے سستی و کاہلی اور تھکان کا بڑھنا ہے۔ اس لئے جب طبیعت نڈھال وہنے لگے تو دہی کا استعمال سب سے مفید بتایا جاتا ہے۔

• زخم ٹھیک نہ ہونا:
پروٹین چونکہ امائنو ایسڈز کو کنٹرول رکھتا ہے اور اگر پروٹین نہ ہو تو امائنو ایسڈ بھی منفی اثرات مرتب کرنا شروع کردیتا ہے جس کہ وجہ زخم ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے اور گہرے زخم بعض اوقات صحیح بھی نہیں ہو پاتے ۔

• جلد کا پیلا / کالا ہونا:
جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں پروٹین کا اپنا اہم کردار ہے۔ رنگت کا بڑھنا یا کم ہونا بھی پروٹین کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور اس کی کمی جلد کو کالا یا پیلا بنا دیتی ہے۔

پروٹین کی کمی کس وجہ سے ہوئی؟
پروٹین کی کمی ناقص غذاؤں اور سست لائف سٹائل کی وجہ سے بھی ہوتی ہے ۔ مگر سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ دودھ اور انڈوں کا روزمرہ کی خوراک میں استعمال نہ کرنا پروٹین کی کمی کی ایک عام وجہ بنتا ہے۔

Protein Deficiency Symptoms

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Protein Deficiency Symptoms and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Protein Deficiency Symptoms to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   20623 Views   |   26 Dec 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

ہر وقت سر درد رہتا ہے اور بال تیزی سے گر رہے ہیں کہیں پروٹین کی کمی تو نہیں ہو گئی ؟ جانیں پروٹین کی کمی کی 7 ایسی عام علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے

ہر وقت سر درد رہتا ہے اور بال تیزی سے گر رہے ہیں کہیں پروٹین کی کمی تو نہیں ہو گئی ؟ جانیں پروٹین کی کمی کی 7 ایسی عام علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر وقت سر درد رہتا ہے اور بال تیزی سے گر رہے ہیں کہیں پروٹین کی کمی تو نہیں ہو گئی ؟ جانیں پروٹین کی کمی کی 7 ایسی عام علامات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔