پپیتے کے پتوں کا جوس ٹائیفائیڈ بخارکو ختم کرتا ہے۔۔ جانیں اس کے اہم فائدے

بخار کبھی بھی ہو جاتا ہے مگر ہر بخار کو عام کہنا مناسب نہیں ہے لہٰذا بہتر یہی ہوتا ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع فرما لیا جائے۔ کیونکہ زیادہ تر بخار اور ان علامات کو عام سمجھتے ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ٹائیفائیڈ ہے اور یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کا ٹائیفائیڈ بگڑ جاتا ہے جو کہ مزید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

ٹائیفائیڈ بخار کیا ہے اور یہ کس وجہ سے ہوتا ہے؟

٭ یہ گندگی اور گندے کھانوں کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ اس بخار کا سبب جراثیم ’’سیلمونیلا ٹائی فی‘‘ ہے۔ یہ ایسا مرض ہے جو ایک مریض سے صحت مند شخص کو لگ جاتا ہے۔عموماًاس بخار میں باریک دانے جسم پر نکل آتے ہیں۔ یہ خصوصاً سینہ اورکمر پر نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ انسان کی ’’ آنتوں‘‘ پر حملہ آور ہوتا ہے۔
٭ آنتوں سے ہی اس جراثیم کے بُرے اثرات خون میں شامل ہوتے ہیں۔ اس بخار کے جراثیم چھوٹی آنتوں کے غدود میں ورم اور پیپ جیسے مواد بناتے ہیں۔
٭ یہ جراثیم جگر ، تلی، پتہ، دماغ کی جھلیاں اور ہڈی کے گودے میں بھی سرایت کر جاتے ہیں اور فضلات کے ذریعے خارج ہوتے رہتے ہیں۔

اس کی علامات یہ ہیں:

* سینے ، کمر، اور پیٹ پر چھوٹے چھوٹے گول دانے نکل آتے ہیں۔
* یہ گلابی نشان جیسے بن جاتے ہیں، انہیں دبانے سے کچھ دیر تک انکی رنگت ختم ہوجاتی ہے لیکن دوبارہ ویسے ہی ہوجاتی ہے۔
* کچھ لوگوں کو سفید اور چمکدار دانے نکلتے ہیں، کبھی یہ دانے پہلو، کمر، بازو اور رانوں پر بھی نکلتے ہیں۔
* بخار ( 102 تا 103 ڈگری فارن ہائیٹ) تک رہتا ہے، کمزوری سے پیٹ اور سر میں درد ہوتا ہے۔
* قبض، اسہال، بھوک کی کمی، خارش، السر، خشکی، سانس میں تنگی، چہرے کا زرد ہونا بھی شامل ہے۔
* آنکھ کی پتلی کا پھیلنا، ہونٹ کا سیاہ ہونا، زبان کا خشک ہونا اور زبان کے دونوں طرف سفید تہہ جم جاتی ہے۔
* کبھی نکسیر ہو جاتی ہے، ناف کے نیچے دائیں جانب دبانے سے درد ہوتا ہے ۔

کتنے دن رہتا ہے؟

٭ بخار تقریباً بارہ سے اکیس دن تک ٹھیک ہوتا ہے اور بگڑنے کی صورت میں زیادہ دن تک ہوتا ہے۔
٭عموماََ تین ہفتے یا اس سے زائد عرصے تک پرانے دانے ختم اور نئے دانے بنتے رہتے ہیں، ہر دھبہ تین سے چار دنوں میں غائب ہوجاتا ہے۔

علاج:

پپیتے کے پتوں کا جوس:

٭ پپیتے کے پتوں کو دھو کر ان کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈالیں، اور ان کا جوس پیئیں، یہ ٹائیفائیڈ بخار کو جلد از جلد ختم کرنے کے ساتھ جسم میں ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے جس سے خون کے نئے خلیات بھی بننے لگتے ہیں اور آپ کو توانائی بھی ملتی ہے۔
٭ گھریلو علاج کے طور پر برگ ِ نیم، ادرک، لہسن، سہانجنہ کے پتے کا قہوہ استعمال کریں۔
٭ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ڈاکٹری علاج کو زیادہ توجہ سے کریں۔

پییتا فائدے مند کیوں ہے؟

پپیتے اور اس کے پتوں میں وٹامن اے، سی، ای، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم، پاپیین، کاربوہائیڈریٹ، اینٹی آکسیڈنٹس، کیروٹینائیڈز اور بائیو فلیوونائیڈز پائے جاتے ہیں جو اس کو ٹائیفائیڈ کے خلاف قابلِ استعمال بناتے ہیں۔

Papaya Leaves Juice Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Papaya Leaves Juice Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Papaya Leaves Juice Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6047 Views   |   09 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

پپیتے کے پتوں کا جوس ٹائیفائیڈ بخارکو ختم کرتا ہے۔۔ جانیں اس کے اہم فائدے

پپیتے کے پتوں کا جوس ٹائیفائیڈ بخارکو ختم کرتا ہے۔۔ جانیں اس کے اہم فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پپیتے کے پتوں کا جوس ٹائیفائیڈ بخارکو ختم کرتا ہے۔۔ جانیں اس کے اہم فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔