سردی میں روکھے گھنگریالے اور خراب بالوں کو بھنڈی سے سیدھے کرنے کا وہ طریقہ جانیں جو پارلر جیسا رزلٹ گھر بیٹھے دے دے

سردی کے موسم میں بالوں میں خشکی زیادہ ہوتی ہے اور بال گرتے بھی زیادہ ہیں جس کی وجہ سے گنج پن کے مسائل بھی ہو جاتے ہیں۔ جلد کی خشکی کے کئی طریقے ہیں لیکن ایک مرتبہ بال گرنا شروع ہو جائیں تو یہ بند نہیں ہوتے اور یہ مسئلہ بڑھتا ہی جاتا ہے۔ اس میں چاہے مرد حضرات ہوں یا خواتین ۔۔ بال روکھے سوکھے اور بے جان دکھائی دینے لگتے ہیں۔ پھر کسی تقریب میں جانا ہو تو بالوں کو سیدھا کرنے اور سٹریٹنر کا استعمال کرنے سے بال مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ لوگ ان میں ہئر ویکس کا استعمال کرتے ہیں تو کچھ ہیئر جیل اور بالوں میں پروٹین کا سپرے کرتے ہیں جس سے بالوں کی رونق ماند پڑنے لگتی ہے۔

خُشک موسم میں بھنڈی سے بالوں کے مسائل کو کنٹرول کرنے کا وہ طریقہ جان لیں جو بیوٹیشن خود اپنے بالوں کو صحیح اور سلکی کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

بھنڈی بالوں کے لئے فائدے مند کیوں؟

بھنڈی میں بیٹا کیروٹن، وٹامن ای، سی، کیلشیئم، زنک، فولیٹ اور وٹامن بی تھری پایا جاتا ہے جو اس کو بالوں کی بہترین نشوونما اور سلکی بنانے میں مدد دیتا ہے۔ روکھے بالوں کو سیدھا اور نرم و ملائم بنانے میں بھنڈی کا ایک خاص کردار ہے۔ یہ کئی ہیئر پراڈکٹس میں extract کرکے استعمال کی جاتی ہے۔

روکھے بال چمکدار اور خوبصورت کیسے بنیں؟

استعمال کا طریقہ:

٭ 6 سے 8 بھنڈیوں کو لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور دس منٹ تک ابالیں۔
٭ جب جیل جیسا مکسچر تیار ہو جائے تو اسے نیم ٹھنڈا کرکے بلینڈر میں ڈالیں اور 1 سے 2 سیکنڈ تک چلائیں اب مَلمَل کے کپڑے سے چھان کر بھنڈی کو الگ کردیں اور پیالی میں 2 چمچ کارن فلاور اور آدھا چمچ پانی ملا کر مکس کرلیں اور اسے جیل والے مکسچر میں شامل کردیں۔
٭ پھر اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ پکائیں اور تھوڑا سا بادام کا تیل اس میں ڈال کر نیم ٹھنڈا کرلیں۔
٭ اب اس کو بالوں کی جڑوں میں بھی لگائیں اور اوپر سے نیچے کی جانب ایک سیدھ میں لگائیں۔
٭ اور 2 گھنٹے تک یونہی چھوڑ دیں۔ پھرپانی سے دھو کر کوئی اچھا کنڈیشنر لگالیں۔
٭ آدھے گھنٹے بعد جب بال خُشک ہونا شروع ہوں گے تو یہ سیدھے بھی ہوں گے اور چمکدار بھی نظر آئیں گے ساتھ ہی ان میں سے خوشبو بھی آئے گی۔

Balon Ko Seedha Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Seedha Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Seedha Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1948 Views   |   14 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سردی میں روکھے گھنگریالے اور خراب بالوں کو بھنڈی سے سیدھے کرنے کا وہ طریقہ جانیں جو پارلر جیسا رزلٹ گھر بیٹھے دے دے

سردی میں روکھے گھنگریالے اور خراب بالوں کو بھنڈی سے سیدھے کرنے کا وہ طریقہ جانیں جو پارلر جیسا رزلٹ گھر بیٹھے دے دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں روکھے گھنگریالے اور خراب بالوں کو بھنڈی سے سیدھے کرنے کا وہ طریقہ جانیں جو پارلر جیسا رزلٹ گھر بیٹھے دے دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔