چکوترے کے جوس میں صرف یہ چیز ملائیں اور چربی پگھلائیں۔۔ چکوترے کے پھل اور چھلکوں کے ایسے فائدے جو آپ کو مہنگی دوائیوں سے محفوظ رکھیں

موسم سرما میں ذائقہ دار اور رنگ برنگے پھلوں کی بھرمار ہوجاتی ہے۔ جن میں سے ایک پھل چکوترہ بھی ہے۔ یہ پھل اگرچہ ذائقے میں ترش ہوتا ہے لیکن یہ ان لوگوں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوں یا پھر وزن کم کرنا چاہتے ہوں۔ آج ہم آپ کو اس خاص پھل کے گودے سے لے کر چھلکوں کے فائدے بھی بتائیں گے۔

چکوترہ کی غذائیت

چکوترہ رسیلا پھل ہے جس میں پوٹاشیئم، فائبر پروٹین، وٹامن بی 6، میگنیشیئم، کیلشیئم کے علاوہ وٹامن سی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔ فائبر کی وجہ سے یہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے چکوترہ کا جوس کیسے بنائیں؟

ڈاکٹر ام راحیل کہتی ہیں کہ وہ لوگ جن کا وزن ڈائٹنگ اور ورزش کے باوجود کم نہیں ہورہا وہ ایک دفعہ اس جوس کو بھی ضرور آزمائیں اور صرف ایک ہفتے میں نتائج دیکھیں۔ اس جوس کو بنانے کے لئے آدھا گلاس چکوترہ کا جوس، آدھا گلاس پائن ایپل کا جوس اور ایک کھیرے کا جوس اچھی طرح بلینڈ کر کے حسبِ ذائقہ کالی مرچ چھڑک کر پی جائیں۔ یہ جوس تقریباً ایک ہفتے تک پئیں آپ اپنی کمر کے انچز میں واضح فرق دیکھیں گے۔

السر کے مریض یا ایسے افراد جنھیں چکوترہ سوٹ نہیں کرتا وہ اس جوس میں چکوترے کی جگہ آدھا گلاس لوکی کا جوس بنا کر شامل کرسکتے ہیں۔ یہ جوس صبح 11 بجے اور شام 4 بجے پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ اسے ٧ دن لگاتار پینا ہے اس کے بعد ہی آپ کو فرق کا اندازہ ہوگا۔

چکوترہ کے فوائد

چونکہ چکوترہ میں فائبر بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے اس لئے یہ ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض، قبض اور کولیسٹرول کی زیادتی کو کم کر کے قزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک درمیانے درجے کے گریپ فروٹ میں دن بھر کا درکار 100 فیصد وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور جلد بھی خوبصورت ہوتی ہے۔ اگرچہ بائیولوجیکل طور پر چکوترا، نارنجی کے خاندان سے ہی تعلق رکھتا ہے لیکن اس میں وٹامن اے کی بھی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔ ایک کینو میں دن بھر کی ضرورت کا صرف 4 فیصد وٹامن اے پایا جاتا ہے جبکہ چکوترے میں یہ مقدار 50 فیصد تک ہوتی ہے۔

چکوترے کے چھلکے کے فوائد

پھل کی طرح چکوترے کے چھلکے کے بھی کئی فائدے ہیں۔ اس کے چھلکے کو کیڑوں کے کاٹنے پر متاثرہ جگہ پر ملا جائے تو انفیکشن سے بچاتے ہیں۔ چھلکے سکھا کر باریک پاؤڈر بنا کر ابٹن کی طرح جلد پر ملنے سے رنگت نکھر اٹھتی ہے اور داغ دھبے کم ہوتے ہیں۔ چھلکوں کی چائے بنا کر بھی پی جاتی ہے جس سے پھل والے فائدے ہی حاصل ہوتے ہیں۔

Chakootray Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chakootray Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chakootray Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4812 Views   |   13 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چکوترے کے جوس میں صرف یہ چیز ملائیں اور چربی پگھلائیں۔۔ چکوترے کے پھل اور چھلکوں کے ایسے فائدے جو آپ کو مہنگی دوائیوں سے محفوظ رکھیں

چکوترے کے جوس میں صرف یہ چیز ملائیں اور چربی پگھلائیں۔۔ چکوترے کے پھل اور چھلکوں کے ایسے فائدے جو آپ کو مہنگی دوائیوں سے محفوظ رکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چکوترے کے جوس میں صرف یہ چیز ملائیں اور چربی پگھلائیں۔۔ چکوترے کے پھل اور چھلکوں کے ایسے فائدے جو آپ کو مہنگی دوائیوں سے محفوظ رکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔