شوہر کے خراٹوں کی وجہ سے سونا مشکل ہوجاتا ہے۔۔ اب پریشان ہونے کے بجائے آزمائیں ایسا حکیمی طریقہ، جو خراٹوں کو روک سکتا ہے

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگ خراٹے لینے والے شخص سے دور بھاگتے ہیں اور ان کے ساتھ سونا پسند نہیں کرتے، کیونکہ رات بھر خراٹوں کی آواز سے بے سکونی رہتی ہیں اور بندہ صحیح سے سو نہیں پاتا۔ لیکن اگر میاں بیوی میں سے کسی کے ساتھ یہ مسئلہ ہو تو انسان کو مجبوراً برداشت کرنا ہی پڑتا ہے۔

دراصل خراٹے اکثر نیند کی خرابی کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں جِسے رکاوٹ والی نیند کہتے ہیں۔خراٹے اس وقت آتے ہیں جب کوئی شخص سانس چھوڑتے وقت عجیب سی آواز نکالتا ہے، کیونکہ ہوا، حلق میں آرام دہ ٹشوز سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے یہ وائبریشن پیدا کرتا ہے۔ اگرچہ تھکاوٹ کے علاوہ کئی وجوہات ہیں جو خراٹوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس کے لیئے آیوروید کے ماہر نے ایک آسان طریقہ بتایا جو آپ کے خراٹوں کو روک سکتا ہے۔

اگرچہ ہر دوسرا شخص جب سوتا ہے تو خراٹے لیتا ہے، لیکن دائمی خراٹوں کے ایسے معاملات ہوتے ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آیوروید کے ماہر ڈاکٹر دِکسا بَھوسار کے مطابق، خراٹوں پر قابو پانے کا ایک آسان طریقہ نسیہ کا استعمال ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس کے بارے میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

ویڈیو میں ڈاکٹر نے کہا کہ، گائے کا گھی لیں اور اسے تھوڑا سا گرم کریں تاکہ یہ ہلکا ہو جائے اور سونے سے پہلے اس کے دو قطرے اپنے نتھنوں میں ڈالیں۔ شاندار نتائج دیکھنے کے لیے اسے 21 دن سے تین ماہ تک آزمائیں۔

ویڈیو کے نیچے ڈاکٹر دکسا نے نسیہ کے معنی کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا، نسیہ تمام سوپراکلاویکولر (کندھوں کے اوپر) عوارض کے لیے بہترین آیورویدک تھراپی ہے۔ آیوروید میں، اس کا مطلب ہے "ناک، دماغ کا گیٹ وے ہے"۔ یہ سر، منہ، دانت، کان، ناک، آنکھوں اور مجموعی صحت سے متعلق تمام امراض میں مدد کرتا ہے۔

گائے کا گھی کس طرح خراٹوں میں مدد کر سکتا ہے:

ڈاکٹر نے بتایا، صبح یا رات اپنے نتھنوں میں گائے کے گھی کے 2 قطرے ڈالنے سے آپ کو اچھی نیند آنے میں مدد ملتی ہے، سر درد سے نجات ملتی ہے (تناؤ، درد شقیقہ وغیرہ کی وجہ سے)، آپ کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے، الرجی کو کم کرتا ہے، یادداشت کو بہتر بناتا ہے، دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، بالوں کے گرنے اور سفید بالوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے یہاں تک کہ مجموعی صحت کو بہتر کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے دماغ کی پرورش کرتا ہے جو اعصاب کے تمام افعال کا خیال رکھتا ہے۔

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2660 Views   |   08 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about شوہر کے خراٹوں کی وجہ سے سونا مشکل ہوجاتا ہے۔۔ اب پریشان ہونے کے بجائے آزمائیں ایسا حکیمی طریقہ، جو خراٹوں کو روک سکتا ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (شوہر کے خراٹوں کی وجہ سے سونا مشکل ہوجاتا ہے۔۔ اب پریشان ہونے کے بجائے آزمائیں ایسا حکیمی طریقہ، جو خراٹوں کو روک سکتا ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.