“میرے پاس پیسے نہیں تھے کہ اپنی بیٹی کو مک ڈونلڈز کھلا سکوں۔ اسے ٨ ماہ تک اسکول نہیں بھیج سکا کیوں کہ میرے پاس فیس دینے کے پیسے نہیں تھے۔ لوگوں نے میرے فون اٹھانے چھوڑ دیے تھے ایسے برے وقت میں میرا ساتھ میرے بھائیوں اور میری بیوی نے دیا۔ وہ میری بہترین دوست ہے اور اس نے مجھے ٹوٹنے یا جھکنے نہیں دیا“
یہ کہنا ہے معروف کھلاڑی عمر اکمل کا جو پاکستان کے 33 سالہ مڈل آرڈر بلے باز ہیں البتہ ماضی میں انھوں نے میچ فکسنگ اور مختلف الزامات کی وجہ سے کڑی پابندیوں کا سامنا کیا۔ حال ہی میں عمر اکمل نے سماء ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس جتنے دولت اور پیسے تھے انھوں نے سب کچھ اپنے دامن پر لگے داغوں کو دھونے میں لگا دیا اور ڈیڑھ سال تک کیس لڑا۔
ساری دولت خرچ کر کے کیس لڑنے کے سوال پر عمر اکمل نے جواب دیا کہ انھوں نے یہ قدم صرف اپنے بچوں کو مستقبل میں ہونے والی شرمندگی سے بچانے کے لئے اٹھایا تھا۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کل کو دورانِ تعلیم کوئی ان کے بچوں سے باپ کے الزامات کے حوالے سے سوال پوچھے اور وہ شرمندہ ہوجائیں یا ان کی بیٹیوں کو رشتوں کے حوالے سے مشکلات سے گزرنا پڑے اس لئے انھوں نے اپنے حق میں ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا اور تمام پیسے خرچ کردیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Umar Akmal Crying While Talking About His Daughter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Umar Akmal Crying While Talking About His Daughter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کو 8 ماہ اسکول نہیں بھیج سکا۔۔ عمر اکمل نے میچ فکسنگ کے الزامات کا کیس لڑتے ہوئے کن مشکل حالات کا سامنا کیا؟ بتاتے ہوئے روپڑے
پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کو 8 ماہ اسکول نہیں بھیج سکا۔۔ عمر اکمل نے میچ فکسنگ کے الزامات کا کیس لڑتے ہوئے کن مشکل حالات کا سامنا کیا؟ بتاتے ہوئے روپڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کو 8 ماہ اسکول نہیں بھیج سکا۔۔ عمر اکمل نے میچ فکسنگ کے الزامات کا کیس لڑتے ہوئے کن مشکل حالات کا سامنا کیا؟ بتاتے ہوئے روپڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔