لمبے بال ایک طرف جہاں خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں وہیں دوسری طرف انھیں لے کر بہت سی باتیں بھی مشہور ہیں جو اکثر آپ نے اپنے گھر یا خاندان کی بڑی بوڑھیوں سے سنی ہوگی جیسے کہ بالوں کو چٹیا بنا کر رکھا کرو کھلا نہ چھوڑا کرو ورنہ کوئی جن عاشق ہو جائے گا، اب جن کے عاشق ہونے کا تو پتہ نہیں البتہ بال ضرور خراب ہوجائیں گے۔
یہ بات تو سب ہی مانتے ہیں کہ بالوں کی چٹیا بنا کر رکھنے سے بالوں کو بہت سارے فائدے حاصل ہوتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
بالوں کی چٹیا بنانے کے فائدے
عام طور پر جو لڑکیاں بالوں کی چٹیا بنا کر رکھتی ہیں ان کے بالوں کو جو فائدے حاصل ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں
بالوں کے دو منہ نہیں بنتے ہیں
عام طور پر بالوں کے دو منہ بن جانے سے وہ کمزور ہو جاتے ہیں جس کو روکنے کے لیے بڑی بوڑھیاں چاند کی شروع کی تاریخوں میں بالوں کو نیچے سے تھوڑا سا تراش لیتی ہیں مگر یہ مستقل علاج ثابت نہیں ہو سکتا ہے- اکثر جب رات میں کھلے بالوں سے سونے والی لڑکیوں کے بالوں کو جب تکیے کے غلاف سے رگڑ لگتی ہے تو اس سے بالوں کے دو منہ بن جاتے ہیں جو کہ بالوں کو کمزور کر دیتی ہیں- مگر جو لڑکیاں بالوں کی چٹیا بنا کر سوتی ہیں ان کے بالوں کو تکیے سے رگڑ کم لگتی ہے جس سے ان کے بالوں کے دو منہ بننے کا عمل رک جاتا ہے اور بال مضبوط ہوتے ہیں-
بال چمکدار ہوتے ہیں
بالوں کو نمو پانے کے لیے قدرتی نمی کی ضرورت ہوتی ہے مگر روزمرہ کی آب و ہوا اس کی اس قدرتی نمی کو کم کرنے کا باعث ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بال خشک اور بے رونق ہو جاتے ہیں- اس نمی کو فراہم کرنے کا وعدہ ویسے تو بالوں کی حفاظت کرنے والے بہت سارے شیمپو اور دوسرے پروڈکٹ کرتے ہیں لیکن بالوں کی چٹیا بنانے سے اس نمی کو قدرتی طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے- جب بالوں کی چٹیا بنا لی جاتی ہے تو اس سے وہ بیرونی خشک ہوا سے محفوظ ہو جاتی ہے جس سے وہ چمکدار اور صحت مند نظر آتے ہیں-
بالوں کا ٹوٹنا کم ہو جاتا ہے
بالوں کو کھلا رکھنے کی صورت میں وہ تیزی سے الجھ جاتے ہیں اور ان کو سلجھانے کے لیے کنگھی کے دوران بہت سارے بال ٹوٹ جاتے ہیں یا کمزور ہو جاتے ہیں جب کہ بالوں کی چٹیا باندھنے کی صورت میں چٹیا کھولنے کے بعد بھی وہ سلجھے ہی رہتے ہیں- ان میں کنگھی کرنا آسان ہوتا ہے اور اس طرح ان کے ٹوٹنے کی شرح بھی کم ہوتی ہے-
بالوں کی لمبائی میں اضافہ
اگر بالوں کی جڑیں کمزور ہو جائیں تو ان کی لمبائی کے بڑھنے کی رفتار بھی سست ہو جاتی ہے کھلے بالوں میں قدرتی نمی کی کمی کے ساتھ ساتھ اس کی جڑیں بھی کمزور ہو جاتی ہیں- جس کی وجہ سے بالوں کی لمبائی کی رفتار سست ہو جاتی ہے-اس کے بر خلاف چٹیا بنا کر رکھنے سے نہ صرف بالوں کی جڑیں قدرتی نمی کو محفوظ رکھ کر جڑوں کو مضبوط بناتی ہے جس سے لمبائی میں تیزی سےاضافہ ہوتا ہے-
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Khula Na Chorain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Khula Na Chorain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.