عام سے پھول سونے سے بھی زیادہ قیمتی۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے گیندے کے پھول کے کون سے انوکھے فائدے بتادیے؟

“سردیوں میں گیندے کے پھولوں کی بہتات ہوتی ہے۔ لوگ ان کی اہمیت نہیں جانتے۔ اگر جان لیں تو یہ پھول سونے کے بھاؤ بکیں۔ گیندے کے پھول کے اتنے فائدے ہیں کہ یہ قیمتی سونے سے کم ہر گز نہیں“

یہ کہنا ہے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل کا جنھوں نے اپنے نئے وی لاگ میں گیندے کے پھول کا پاؤڈر بنانے اور اس کے فوائد بتائے ہیں۔ اس آرٹیکل میں اپنے قارئین کے لئے ہم وہ فائدے بتارہے ہیں۔

گیندے کا پاؤڈر

گیندے کے پھولوں کو توڑ کر دھو لیں اور چھاؤں والی جگہ پر پھیلا کر سکھا لیں۔ یہ ذہن میں رکھیں کہ دھوپ میں ہر گز نہیں سکھانا ورنہ سارے اجزاء ضائع ہوجائیں گے۔ سکھانے کے بعد گرائینڈ کر کے باریک پاؤڈر بنا کر کسی کنٹینر میں رکھ دیں۔ یہ سال بھر استعمال کے لئے کافی ہوگا۔

زخم سے خون نہ رکے تو

اگر ہاتھ کٹنے کے بعد زخم بن جائے اور خون نہ رک رہا ہوں تو گیندے کے پھولوں کی پتیاں زخم پر ملیں۔ خون رک جائے گا۔

جلنے پر لگائیں

اگر کسی کا ہاتھ یا جسم کا کوئی حصہ جھلس جائے تو ناریل کے تیل میں گیندے کے پھول کا پاؤڈر ملا کر لگائیں۔ اس سے چھالہ نہیں بنے گا نہ ہی نشان رہے گا اور اگر نشان آگیا ہے تو اسے لگانے سے چلا جائے گا۔

بستر پر لیٹنے والے مریضوں کے لئے

کچھ ایسے مریض ہوتے ہیں جن کو کسی لاچاری یا بیماری کی وجہ سے مستقل بستر پر لیٹنا پڑتا ہے اور ان کے جسم پر زخم بن جاتے ہیں۔ ان کے لئے ایک لیٹر پانی ابالیں اور اس میں گیندے کے پھول کی پتیاں توڑ کر ڈالیں۔ 2 سے 3 دن اس پانی کو ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر چھان کر کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ اس پانی کو مریضوں کے زخم پر لگانے سے زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

الرجی

گیندے کے پھول کا پانی الرجی اور گرمی دانوں کی صورت میں بھی لگایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ اس کا پاؤڈر چہرے کے ماسک کے طور پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

Gainday Ke Phool Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gainday Ke Phool Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gainday Ke Phool Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3212 Views   |   08 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

عام سے پھول سونے سے بھی زیادہ قیمتی۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے گیندے کے پھول کے کون سے انوکھے فائدے بتادیے؟

عام سے پھول سونے سے بھی زیادہ قیمتی۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے گیندے کے پھول کے کون سے انوکھے فائدے بتادیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عام سے پھول سونے سے بھی زیادہ قیمتی۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے گیندے کے پھول کے کون سے انوکھے فائدے بتادیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔