سردی میں آپ کے جسم میں بھی درد اور اکڑاہٹ ختم نہیں ہوتی تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوگئی ہے۔۔۔ علاج کا طریقہ جانیں گھر میں موجود غذائوں سے

صبح اٹھنے سے لے کر رات کو سونے تک انسان مختلف قسم کے کا انجام دیتا ہے، چاہے مرد ہو یا عورت، بچے ہوں یا بُزرگ۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ سارے کام بھی بخوبی کرے اور ان کی صحت بھی اچھی رہے لیکن یہ ممکن نہیں ہوتا کیونکہ ہم میں سے اکثریت اپنے کھانے پینے کا خیال نہیں رکھتی جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں کھانے اپنے حساب سے کھانے کی عادت ہے چاہے وہ غذائیت سے بھرپور ہو یا نہ ہو، بس زبان کے چٹخارے کے طور پر سب کچھ کھانا ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو نقصان پہنچتا ہے۔ نقصان کا عالم یہ ہے کہ اگر انگلیاں چٹخآئیں تو ان میں سے کڑاکے کی آوازیں آنے لگتی ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہڈی ٹوٹ گئی ہو۔
مگر کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ انگلیوں کو چٹخانے کی وجہ سے آواز کیوں آتی ہے؟ یا جب بیٹھ کر اٹھتے ہیں تو گٹھنوں کی ہڈیوں میں سے آوازیں بھی آتی ہیں، کوئی چوٹ لگ جائے تو خون یا تو بہت زیادہ بہہ جاتا ہے یا پھر بلکل نہیں آتا۔۔ یہ تمام وہ علامتیں ہیں جن کی وجہ سے جسم میں ضرروی وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا اور نہ ہم ڈاکٹر سے رجوع کرتے۔
آج کے فوڈ کی جانب سے جانیں ان تمام مسائل کی اہم وجہ اور وہ آسان علاج جو مختلف غذائوں میں ہمارے لئے موجود ہے:

ضروری وٹامن:

۰ وٹامن کے:

'' وٹامن- کے'' ایک ایسا وٹامن ہے جو اگر انسان کے جسم میں موجود نہ ہو تو ہم چل پھر بھی نہیں سکتے اور نہ ہمارا دل دماغ کسی بھی قسم کا کام کرسکتا ہے کیونکہ یہ وٹامن ڈی سے زیادہ طاقتور اور اہم ہے۔ وٹامن کے دراصل دو قسم کا ہوتا ہے ایک وٹامن کے 1 اور دوسرا وٹامن کے 2 جو کہ ہمارے جسم کی ہر ہڈی کو طاقت دیتا ہے اور خون کی روانی کو بھرپور طریقے سے جسم میں رواں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

۰ وٹامن کے کی کمی:

۰ ہڈیاں کمزور:

ہڈیوں کی بیماری جسے اوسٹیو پروسس کہتے ہیں اس بیماری کو ختم کرنے کا سب سے زیادہ اہم ذریعہ وٹامن کے ہے کیونکہ اس وٹامن میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جوکہ ہڈیوں میں موجود سیال مادے کی مقدار کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ انگلیوں کے چٹخانے سے آنے والی آواز ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے بھی آتی ہے ساتھ ہی جسم میں وٹامن کے کی کمی کی ایک بڑی وجہ ہے، لہذا اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو کے-فوڈ کے اس آرٹیکل کو آخر تک ضرور پڑھیں۔

۰ دل کی کمزوری:

آج کل پاکستان میں دل کے امراض بڑھتے جا رہے ہیں اور ہر خاندان میں دل کے مریض موجود ہیں۔ اس خطرناک بیماری سے بچنے کے لئے آپ کو چاہیئے کہ ایسی غذآئوں کا استعمال کریں جن میں وٹامن کے موجود ہو۔ یہ وٹامن دل کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے اور ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتا ہے۔

۰ خون کی کمی:

خون کی کمی کی کئی وجوہات ہوتی ہیں اور ان میں سے ایک وجہ وٹامن کے کی غیرموجودگی یا کمی ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ غذائوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں کیونکہ دل کا معاملہ انتہائی نازک ہے۔

۰ معدے کی خرابی:

اس وٹامن کی کمی سے معدہ کے نظام میں خرابی، آنتوں کی سوزش، قبض اور پیٹ کے پھولنے جیسے مسائل بھی ہو جاتے ہیں۔ جن لوگوں کو مستقل ہاضمہ نہ ہونے کی شکایت ہوتی ہے ان میں وٹامن کے کی کمی بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔

۰ کینسر:

کینسر ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں اور سب ہی سنگین ہیں، لیکن وٹامن کے کی کمی بھی کینسر جیسے مرض کی ایک وجہ ہے، لہِذا وٹامن کے کو غذا کا حصہ لازمی بنا لیں تاکہ آپ اس مرض سے بچ سکیں۔

۰ خون جمنا یا رکنا:

کچھ لوگوں کا خون جم جاتا ہے یا چوٹ لگ جائے تو خون نہیں آتا بلکہ وہ اندر ہی رُک جاتا ہے جس کی ایک بڑی وجہ وٹامن کے کی کمی ہے۔ غذائیں جن میں وٹامن کے پایا جاتا ہے: ۰ خشک میوہ جات:

خُشک میوہ جات میں وٹامن کے کی بڑی مقدار اور انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری ہڈیوں اور دل کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

۰ مچھلی:

آجکل کے موسم میں مچھلی کھانے سے جہاں جسم کو ٹھنڈ سے بچایا جاسکتا ہے وہیں اس میں موجود وٹامن کے کی وافر مقدار آپ کے ہاضمے اور اعصابی نظام کو طاقت دیتی ہے۔

۰ ہرے پتوں کی سبزیاں:

ہرے پتوں کی سبزیاں انسانی جسم کے لئے بہت زیادہ ضروری ہیں ان میں وٹامنز سیریز پائی جاتی ہے خصوصآً وٹامن کے جو کہ آپ کے دل اور دماغ کو مضبوط ساتھ ہی خون کو بڑھآنے کا کام کرتی ہے۔

۰ سویا بینز:

سویا بینز کا استعمال وٹامن کے کو حاصل کرنے کے لئے سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ معدنی خصوصیات کا حامل ہے جوکہ خون کو جمنے نہیں دیتا اور ساتھ ہی زخموں کو جلدی بھرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

۰ اچار:

اچار ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور آپ کو بھی شاید آج سے پہلے معلوم نہ ہوگا کہ اچار وٹامن کے سے بھرپور ہوتا ہے اور جن لوگوں کی ہڈیاں اور معدہ کمزور ہے وہ دن کے کھانے کے ساتھ ایک چمچ اچار ضرور کھائیں تاکہ صحت بھی اچھی رہے اور آپ مضبوط بھی ہوجائیں۔

Vitamin K Ki Kami Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin K Ki Kami Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin K Ki Kami Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   20099 Views   |   11 Jan 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

سردی میں آپ کے جسم میں بھی درد اور اکڑاہٹ ختم نہیں ہوتی تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوگئی ہے۔۔۔ علاج کا طریقہ جانیں گھر میں موجود غذائوں سے

سردی میں آپ کے جسم میں بھی درد اور اکڑاہٹ ختم نہیں ہوتی تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوگئی ہے۔۔۔ علاج کا طریقہ جانیں گھر میں موجود غذائوں سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں آپ کے جسم میں بھی درد اور اکڑاہٹ ختم نہیں ہوتی تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوگئی ہے۔۔۔ علاج کا طریقہ جانیں گھر میں موجود غذائوں سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔