کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کھانے کھانا فوراً چھوڑ دیں۔۔ 4 عام غذائیں جو کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتی ہیں

اگرچہ کینسر اب جان لیوا نہیں رہا اور اس کا علاج ممکن ہے لیکن اس کے باوجود یہ ایک خطرناک مرض ہے۔ یہاں تک کہ اس کا علاج یونی کیموتھیراپی کرواتے ہوئے بھی کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو کہ بین الاقوامی ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق یہ مرض تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ ٨٠ سے ٩٠ فیصد لوگوں کا رہن سہن ہے جس میں خوراک بھی شامل ہے۔ آج آپ کو بتایا جائے گا کہ وہ کون سی غذائیں ہیں جو کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

دودھ

دودھ ایک صحت بخش خوراک ہے مگر یہ پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دودھ میں موجود چکنائی کینسر کا شکار کرسکتی ہے اس لئے بغیر چکنائی والا دودھ استعمال کریں خاص طور پر بڑی عمر کے مرد دودھ کا زیادہ استعمال نہ ہی کریں یا پھر ڈاکٹر کے مشورے سے کریں تو بہتر ہے۔

پاپ کارن

مائیکروویو میں بنائے گئے پاپ کارن کا لفافہ مہلک عناصر سے مل کر بنایا گیا ہوتا ہے جو perfluoroctanoic acid خارج کرتا ہے۔ یہ عنصر جگر اور پھیپھڑے کو ناکارہ کرنے کے ساتھ پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو بھی بڑھاتا ہے۔

ڈبے والے ٹماٹر

ٹن میں ملنے والے ٹماٹروں میں کینسر پیدا کرنے والے عناثر پائے جاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے اندر موجود ایسڈ جسم کے عضو کو براہِ راست متاثر کرتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ ہمیشہ تازہ پھل، سبزی اور گوشت استعمال کریں۔

سرخ گوشت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سرخ گوشت کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس کو کھانے سے آنتوں اور معدے کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سرخ گوشت کی جگہ تازہ مچھلی یا مرغی کا گوشت استعمال کریں۔

Cancer Se Bachna Hai To Ye Ghizain Na Khayn

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cancer Se Bachna Hai To Ye Ghizain Na Khayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cancer Se Bachna Hai To Ye Ghizain Na Khayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1889 Views   |   17 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کھانے کھانا فوراً چھوڑ دیں۔۔ 4 عام غذائیں جو کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتی ہیں

کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کھانے کھانا فوراً چھوڑ دیں۔۔ 4 عام غذائیں جو کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کھانے کھانا فوراً چھوڑ دیں۔۔ 4 عام غذائیں جو کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔