سر میں شدید درد ہے اور دوائی نہیں کھانا چاہتے؟ تو کوئی پریشانی کی بات نہیں بس پودینہ بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور پائیں سر کے درد سے نجات

پودینہ کھانے سے جِلد نکھرتی ہے رنگ صاف ہوتا ہے یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینہ کھانے سے آپ سر کے درد سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

جی ہاں پودینہ سر کے درد کا بھی بہترین توڑ ہے، اکثر افراد کو میگرین کا درد رہتا ہے وہ بھی پودینے کے استعمال سے درد سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

جاپان کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق میں انکشاف کیا کہ شدید سر درد یا میگرین کی صورت میں پودینے کا جیل لگانے سے تکلیف کم یا ختم ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل بھی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پودینے کا جیل سر درد میں آرام کے لئے مفید ہے، تحقیق کے بعد ایک جیل متعارف بھی کروایا گیا جس کو 'اسٹاپ پین' (Stopain) کا نام دیا گیا تھا۔

میگرین یا آدھے سر میں درد کی صورت میں اگر اس جیل کو گردن پر پیچھے کی جانب لگایا جائے تو درد میں آرام آتا ہے۔

اگرچہ یہ دوا یہاں نہیں بھی ملے تو گردن کے پیچھے مینتھول جیل لگائی جا سکتی ہے جس میں پودینے کی خصوصیات بھی شامل ہوں تو درد میں راحت ملے گی۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2394 Views   |   29 Apr 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سر میں شدید درد ہے اور دوائی نہیں کھانا چاہتے؟ تو کوئی پریشانی کی بات نہیں بس پودینہ بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور پائیں سر کے درد سے نجات and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سر میں شدید درد ہے اور دوائی نہیں کھانا چاہتے؟ تو کوئی پریشانی کی بات نہیں بس پودینہ بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور پائیں سر کے درد سے نجات) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.