ہر وقت کی تھکن اور رنگت زرد پڑجانا یہ سب کس بیماری کی علامات ہیں جانئے

مرد ہو یا خواتین عمر کے کسی بھی حصے میں انیمیا یعنی خون کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔یہ ایک طبی حالت ہے جو جسم میں صحت مند خون کی کمی کی وجہ سے ہو تی ہے،بنیادی طور پرخون میں ہموگلوبین کی مقدار کا کم ہو نا ہی خون کی کمی کہلاتی ہے۔ہموگلوبین خون کے سرخ خلیوں میں پایا جانے والا بنیادی پروٹین ہے یہ آکسیجن کو لے کر خون کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتا ہے لہذاخون میں ہموگلوبین کی کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ کا خون جسم کے تمام اعضاء تک مناسب مقدار میں آکسیجن فرہم نہیں کر پارہاتاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے افعال انجام دیں سکیں اور اس طرح یہ خون کی کمی باعث بن سکتا ہے۔ اگر چہ اس کے علاج کے لئے کافی ساری ادویات بھی موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے لیکن یہاں ہم آپ کو اس کا قدرتی اور گھریلوعلاج بتائیں گے جو جادوئی اثر رکھتا ہے۔

علامات:

اس کی علامات میں تھکن،کمزوری،جلد کی رنگت کا زرد ہوجا،بال تیزی سے گرنا،دل کی دھڑکن کا تیز ہونا،لمبے سانس نہ لے سکنا، سر درد،ہاتھوں اور پیروں کا ٹھنڈا رہنا،چکر آنا،نیند نہ آنا، آنکھوں کے گردسو جن کا آنا اور بھوک نہ لگنا شامل ہیں۔

تشخیص:

اس کے لئے ڈاکٹر حضرات خون کا معائنہ کرواتے ہیں اور خون میں ہموگلوبین کی سطح کو دیکھتے ہیں،اگر وہ کم ہوتو علاج کی غرض سے ادویات اور غذا تجویز کی جاتی ہے جس سے مریض شفایاب ہو جاتے ہیں۔

علاج:

جیسا کہ اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ اس میں ادویات اور غذا دونوں کو بڑا دخل حاصل ہے۔اس لئے دونوں ہی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ لیکن یہاں ہم صرف غذا سے اس کا علاج تجویز کر رہیں ہیں جو ویقینا آپ کے لئے بہترین دوا کا کام کریں گی۔

چقندر

انیمیا سے نجات کے لئے اگر آپ کسی ایک سبزی پر مکمل بھروسہ کرسکتے ہیں تو وہ چقندر ہے،یہ آئرن سے بھرپور ہونے کی بناپر خون میں ہموگلوبین کی سطح کو بڑھانے میں مدد فرہم کرتا ہے اس کے مستقل استعمال سے خون میں اکسیجن کی سطح بڑھنا شرع ہو جاتی ہے۔اسے کچا سلاد کے طور پر یا پکا کر کھا یا جاسکتا ہے ساتھ ہی اس کاجوس بھی اس مقصد کے لئے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

کھٹے میٹھے پھل

وٹامن سی کا بلا ناغہ استعمال آپ کو خون کی کمی کے عارضے سے نجات دلا سکتا ہے کیونکہ وٹامن سی کی موجودگی میں خون آئرن کو بہتر طریقے سے جذب کرتا ہے۔وٹامن سی سے بھر پور پھلوں میں لیموں،نارنگی اور لائم سر فہرست ہیں۔

پالک

فولک ایسڈ کی کمی بھی انیمیا کی ایک بڑی وجہ ہے جب خون میں اتنا ہموگلوبین پیدا نہیں ہوتا جتنا جسم کو ضرورت ہوتی ہے تو یہ کہاجاتا ہے کہ یہ انیمیا کا شکا ر ہے۔اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ پالک کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں تو یہ خون کی کمی کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سبز پتوں والی اس سبزی میں وٹامن بی12،فولک ایسڈ اور کئی اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انیمیاسے نجات کے لئے اہم ہوتے ہیں۔

کیلا

یہ کئی اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن سی،فولیٹ،پوٹاشیییم اور آئرن کا ماخذہے،اس میں ہر وہ چیز موجود ہے جو جسم میں خون کے خلیات پیدا کرنے اور ہموگلوبین کی سطح کو بہتر کرنے کے لئے ضروری ہے۔ کیلے کھانے سے جسم میں آئرن کی مقدار بڑھے گی جو انیمیا کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

کھجور،انجیراور کشمش

یہ وٹامن سی اور آئرن حاصل کرنے کا ایک موئثر ذریعہ ہے،وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے جس سے جسم میں آئرن جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔دوسری طرف میٹھی انجیرآئرن،وٹامن اے،میگنیشیم اور فولیٹ کی خوبیوں سے مالامال ہوتی ہیں۔ہفتے میں تین بار بھیگی ہوئی انجیر،کھجوراور کشمش کا استعمال آپ کے ہیمو گلوبین کی سطح کوبہتر بنا سکتا ہے۔

کالے تل

کالے تل خون کی کمی کے مریضوں کے لئے حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔یہ کیلشییم،میگنیشیم اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں،یہ سب اجزاء جسم میں آئرن کی سطح بڑھانے کے لئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں مزید یہ کہ تل کے استعمال سے جسم میں آئرن بہتر طریقے سے جذب ہو کر خون میں شامل ہو جاتا ہے۔

انار

انار اور اس کا رس آئرن،کئی اہم منرلز،کاپر اورپوٹاشییم کے حصول کا اہم ذریعہ ہے اسے بھی غذا کا حصہ بنائیں اور خون کی کمی سے نجات پائیں۔

Khoon Ki Kami Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khoon Ki Kami Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khoon Ki Kami Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3088 Views   |   15 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہر وقت کی تھکن اور رنگت زرد پڑجانا یہ سب کس بیماری کی علامات ہیں جانئے

ہر وقت کی تھکن اور رنگت زرد پڑجانا یہ سب کس بیماری کی علامات ہیں جانئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر وقت کی تھکن اور رنگت زرد پڑجانا یہ سب کس بیماری کی علامات ہیں جانئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔