معدے کی تکلیف کو نظرانداز نہ کریں ۔۔ یہ السر کی علامت بھی ہو سکتی ہے! جانیئے معدے کے السر کے کی وجوہات اور علاج

معدے کی تکلیف انسان کا کھانا پینا اور سکون سے رہنا مشکل کر دیتی ہے اس ہی لئے معدے کی تکلیف کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے، کیونکہ اگر معدے میں جلن، تیزابیت اور درد آئے دن کا معمول بن جائے تو یہ معدے کے السر کی واضح علامت بھی ہو سکتی ہے۔

معدے کا السر کیوں ہوتا ہے؟

معدے کے السر کی سب سے بڑی وجہ کھانے پینے میں بے احتیاطی ہے، مصالحہ دار سالن، مرغن غذاؤں کا بےتحاشہ استعمال معدے کے السر کی وجہ بن سکتا ہے، بازار میں ملنے والے کھانوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال یا عادت ہونا بھی معدے کے السر کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں ذہنی تناؤ، پریشانی و فکر، الجھن اور ڈپریشن معدے کے السر کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں، کیونکہ جب انسان کا دماغ پُرسکون نہ ہو تو اس کے جسم کا سارا نظام متاثر ہوتا ہے، معدے کا السر ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے جن کے خاندان میں یہ بیماری عام ہو جیسے والدین معدے کے السر کا شکار ہوں اس کے علاوہ لال مرچ کا استعمال معدے کا السر ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

معدے کا السر کیسے ہوتا ہے؟

معدے سے گیسٹرک جوس خارج ہوتا ہے جس میں تیزابیت ہوتی ہے یہ وہ گیسٹرک جوس ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اگر ہم زیادہ مرغن غذاؤں کا استعمال اور بے احتیاطی کریں تو یہ تیزابیت والا جوس (ایچ سی ایل) اور ایک مادہ پیپسین زیادہ مقدار میں خارج ہوتے ہیں اور خوراک کو ہضم کرنے کی بجائے معدے کو ہضم کرنا شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ معدے میں تکلیف ہوتی ہے۔ HCl ایسڈ اور پیپسین معدے کے اوپر والی تہہ Epithelium کو ختم کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے پاخانے میں خون آ جاتا ہے اور معدے میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔

• معدے کے السر کی علامات

معدے کے السر کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ معدے میں شدید درد ہوتا ہے انسان کھانے پینے سے قاصر ہو جاتا ہے السر معدہ کا درد ناف کے عین اوپر سینے سے نیچے ہوتا ہے، اس کے علاوہ معدے کے السر کی واضح علامات میں متلی اور قے، بھوک کم لگنا اور وزن میں بتدریج کمی شامل ہیں۔

• معدے کا السر کا گھریلو علاج

کہتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اس لئے اگر آپ معدے کے السر سے نجات چاہتے ہیں تو سب سے پہلے کھانے پینے میں احتیاط کریں، لال مرچ کے استعمال کو مکمل ختم کر دیں اس کی جگہ ہری مرچ کا استعمال کریں، یا کالی مرچ کا استعمال کریں، مرغن غذاؤں سے سختی سے پرہیز کریں، بھوک ہو تو کھانا کھائیں اور کم مقدار میں کھانا کھائیں، دہی میں اسپغول ڈال کر روزانہ باقاعدگی سے استعمال کریں۔
کھانے پینے میں اعتدال سے کام لیں لاد، ہرے پتے والی سبزیاں، تازہ پھل اور اُن کا جوس کثرت سے استعمال کریں دودھ کو ٹھنڈا کر کے اس میں پانی شامل کر کے روزانہ اس کا استعمال کریں، اس کے علاوہ ڈاکٹر سے ضرور معائنہ کروائیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دواؤں کا استعمال کریں۔

Maday Ki Takleef Ko Nazar Andaz Na Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Takleef Ko Nazar Andaz Na Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Takleef Ko Nazar Andaz Na Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10027 Views   |   16 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 January 2025)

معدے کی تکلیف کو نظرانداز نہ کریں ۔۔ یہ السر کی علامت بھی ہو سکتی ہے! جانیئے معدے کے السر کے کی وجوہات اور علاج

معدے کی تکلیف کو نظرانداز نہ کریں ۔۔ یہ السر کی علامت بھی ہو سکتی ہے! جانیئے معدے کے السر کے کی وجوہات اور علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معدے کی تکلیف کو نظرانداز نہ کریں ۔۔ یہ السر کی علامت بھی ہو سکتی ہے! جانیئے معدے کے السر کے کی وجوہات اور علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔