سردیوں میں جسم میں درد کیوں ہوتا ہے؟ ہر وقت سستی اور درد سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 3 غلطیاں ہر گز نہ کریں

جہاں ٹھنڈی ہوا چلی وہیں کچھ لوگ بستر پکڑ لیتے ہیں کیوں کہ انھیں اپنے جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس ہونے لگتا ہے البتہ ڈاکٹر اس درد کی وجہ ہمارا اپنا طرز زندگی ہی بتاتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہماری وہ کون سی غلطیاں ہیں جن کا نتیجہ جسم میں درد کی صورت نکلتا ہے

دھوپ نہ لینا

گرمیوں میں دھوپ سارے گھر میں پہنچ جاتی ہے جبکہ سردی میں گھر اندر سے ٹھھنڈے اور بند رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم کو مناسب دھوپ نہیں ملتی جس کی وجہ سے ہڈیاں وٹامن ڈی بھی صحیح طرح جذب نہیں کرپاتیں۔ اس وجہ سے پٹھوں میں کھنچاؤ اور ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ اس کے حل کے لئے دن بھر میں 20 منٹ دھوپ لینا ضروری ہے۔

جسم ڈھانپ لیں

سردی میں باہر کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں جو جسم پر اثر انداز ہوتی ہیں اس لئے جسم کو اچھی طرح ڈھانپ کر نہ رکھنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ بزرگ اور بچے سخت سردی میں ہیٹر سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ورزش

سردی کے موسم میں ہم اپنے بستر سے نکلنے میں خود بھی سستی سے کام لیتے ہیں۔ اور معمول کے کام بھی انجام نہیں دیتے جس کی وجہ سے ہڈیاں اکڑی ہوئی رہتی ہیں اور جب کام کرنا پڑے تو درد محسوس ہوتا ہے۔ اس کے حل کے لئے دن کا کچھ حصہ ورزش کے لئے یا واک کے لئے نکالیں تاکہ ہڈیوں میں لچک پیدا ہو۔

Sardion Mein Jism Dard Kiyun Hota Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sardion Mein Jism Dard Kiyun Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardion Mein Jism Dard Kiyun Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1663 Views   |   06 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں میں جسم میں درد کیوں ہوتا ہے؟ ہر وقت سستی اور درد سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 3 غلطیاں ہر گز نہ کریں

سردیوں میں جسم میں درد کیوں ہوتا ہے؟ ہر وقت سستی اور درد سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 3 غلطیاں ہر گز نہ کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں جسم میں درد کیوں ہوتا ہے؟ ہر وقت سستی اور درد سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 3 غلطیاں ہر گز نہ کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔