فرنیچر میں دیمک لگ جائے یا رنگ جلدی خراب ہوجائے، لکڑی کے فرنیچر کو مختلف نقصان سے بچانے کے ایسے طریقے جس سے آپ کی بڑی مشکل آسان ہوجائے

ہمارے گھروں میں لکڑی کا فرنیچر ہونا اور اس میں مختلف مسئلوں کا ہونا ایک عام بات ہے، لیکن یہ عام بات پریشانی کا باعث تب بنتی ہے جب وہ ضرورت سے زیادہ خراب دکھنے لگیں یا پھر ان میں دیمک لگنا شروع ہوجائے۔

تو کے فوڈز آپ کو فرنیچر سے جڑے مختلف مسئلوں اور ان سے بچنے کیلیئے احتیاطی تدابیر بتائیں گے، جس کی مدد سے آپ کی مشکل آسان ہوجائے گی۔

فرنیچر پر دیمک لگنا:

دیمک عموماً لکڑی کے فرنیچر، دروازوں یا پھر سیلن والی جگہوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ دیمک مار دواؤں یا اسپرے کروانے سے دیمک سے نجات مل تو جاتی ہے لیکن اتنی رقم خرچ کرنے کے بعد بھی ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں دیمک دوبارہ نہ ہوجائے۔ اسلیئے اس سے بچنے کیلیئے کچھ آسان سے ٹوٹکے ہیں جو آپ آزما سکتی ہیں۔

ٹوٹکے اور طریقہ کار:

۔ اسپرے بوتل میں مٹی کا تیل بھر لیں، پھر دیمک لگی جگہ پر اچھی طرح سے اس اسپرے کو کریں تاکہ وہ جگہ مٹی کے تیل سے تر ہوجائے۔ اس نسخے کو آزمانے کے بعد واضح فرق آپ خود دیکھیں گے

۔ گائے یا بکرے کے گوشت کا پانی دیمک کے خاتمے کے لیے کسی مہنگی دیمک مار دوائی سے کم نہیں ہے، بس اسپرے بوتل میں گوشت کا پانی بھریں اور دیمک والی جگہ پر اسکا چھڑکاؤ کریں۔ اس عمل سے دیمک کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

۔ سفید سرکہ بھی دیمک کے خاتمے کے لیے مفید ہے۔ آدھا گلاس سفید سرکہ میں 2 لیموں کا رس شامل کریں، پھر اس مکسچر کو اسپرے بوتل میں بھر کے دن میں دو مرتبہ دیمک والی جگہ پر اسکا چھڑکاؤ کریں اور کچھ دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔

فرنیچر کا رنگ خراب ہونا:

فرنیچر کا رنگ خراب ہونے کی ایک اہم وجہ اسکا دھوپ میں یا دھوپ والی جگہ میں ہونا ہے۔ اکثر زیادہ درجہ حرارت والی جگہوں پر فرنیچر رکھنے سے اسکا رنگ پھیکا پڑنے لگتا ہے۔ اسکا آسان حل یہ ہے کہ آپ اپنے فرنیچر کو دھوپ سے بچائیں اور اسے مٹی کے تیل سے صاف کریں۔

مٹی کے تیل سے فرنیچر صاف کرنے سے اس میں چمک بھی آتی ہے اور نمی بھی ختم ہوتی ہے۔ ورنہ یہ نمی آپ کے فرنیچر میں سیلن پیدا کرسکتی ہے جس سے وہ پھول کر خراب ہوجاتا ہے

Furniture Ko Deemak Se Bachane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Furniture Ko Deemak Se Bachane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Furniture Ko Deemak Se Bachane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3145 Views   |   06 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

فرنیچر میں دیمک لگ جائے یا رنگ جلدی خراب ہوجائے، لکڑی کے فرنیچر کو مختلف نقصان سے بچانے کے ایسے طریقے جس سے آپ کی بڑی مشکل آسان ہوجائے

فرنیچر میں دیمک لگ جائے یا رنگ جلدی خراب ہوجائے، لکڑی کے فرنیچر کو مختلف نقصان سے بچانے کے ایسے طریقے جس سے آپ کی بڑی مشکل آسان ہوجائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فرنیچر میں دیمک لگ جائے یا رنگ جلدی خراب ہوجائے، لکڑی کے فرنیچر کو مختلف نقصان سے بچانے کے ایسے طریقے جس سے آپ کی بڑی مشکل آسان ہوجائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔