میرے بچے کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی اور۔۔ عاطف اسلم کی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ لمحہ جس کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے

ہر کسی کی زندگی میں مشکل وقت ضرور آتا ہے چاہے وہ دولت مند انسان ہو یا پھر غریب ، مشکلات اور آزمائشی مرحلے سے ہر کسی کو گزرنا ہی پڑتا ہے۔

جیسا کہ پاکستان کے مقبول ترین گلوکار عاطف اسلم کی زندگی کا ایک واقعہ ایسا ہے جو ان کی زندگی کا سخت ترین لمحہ گزرا۔

گزشتہ روز بھی عاطف اسلم کا ایک لائیوو کنسرٹ کراچی کے علاقے کلفٹن میں شہید بینظیر بھٹو پارک میں تھا جس کو سننے کے لئے لاکھوں مداحوں نے ٹکٹ خریدے تھے۔

مگر یہ کنسرٹ ملتوی ہوگیا جس کی وجہ عاطف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بتاتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جوس میں انہوں نے لکھا تھا کہ جس جگہ کنسرٹ تھا، وہاں کی انتظامیہ کو مطلوبہ جگہ پر کنسرٹ کرنے کی اجازت نہ ملی جس کی وجہ سے کراچی میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا، مجھے افسوس ہے اس کنسرٹ کے نہ ہونے کا۔

جبکہ گذشتہ روز سے ہی فیس بک پر عاطف اسلم کی تصویر کے ساتھ کچھ جملے بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں جن کو دیکھ کر لوگوں کو لگ رہا ہے کہ عاطف کے کنسرٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ ہے۔ اس پوسٹ میں عاطف کے حالیہ انٹرویو میں کہی گئی چند لائنیں درج ہیں۔

انہوں نے عادی نامی یوٹیوبر کو ایک انٹرویو 8 مارچ 2021 کو دیا تھا جس میں عاطف کا کہنا تھا کہ میں ترکی میں تھا، لائیوو کنسرٹ شروع ہی ہونے والا تھا، آدھے گھنٹے قبل میں اسٹیج پر پہنچا، تو میری بیوی سارہ کا فون آیا، وہ 5۔4 ماہ حاملہ تھیں، اس نے بتایا کہ بچے کی دھڑکن بند ہوگئیں ہیں، میں ڈاکٹر کے پاس گئی اس سے پوچھا، ڈاکٹر نے کہا ہمیں کچھ اور کرنا ہوگا، وہ وقت میرے لئے انتہائی تکلیف دہ تھا، اس کے بعد مجھے ڈھائی گھنٹے اسٹیج پر پرفارم کرنا تھا، میں نے ہمت رکھی، دوسروں کی انٹرٹینمنٹ کے لئے ایک آرٹسٹ کو بہت سے دُکھ دیکھنے پڑتے ہیں، کنسرٹ کا وقت تو اچھا گزرا، لوگوں نے بھی انجوائے کیا ہوگا۔

کانسرٹ کے بعد ہم 12 بجے تک ہوٹل میں پہنچے، میں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ: '' میرے لئے ایک گاڑی کا انتظام کردو، میں حضرت شمس طبریز اور مولانا رومی کے مزار جانا چاہتا ہوں، میرے دوست نے کہا کہ وہ بھی ساتھ چلے گا، مگر میں خود غرض بن گیا اور اکیلا ہی گیا، میں اس وقت کسی سے بات کرنا نہیں چاہتا تھا، بس ایک ایسی دنیا میں جانا چاہتا تھا جہاں صرف میں ہوں اور مجھے جاننے والا کوئی نہ ہو، مزار ساڑھے 8 بجے کھلنا تھا اور میں 6 بجے پہنچ گیا تھا، جب میں گیا تو مزار بلکل خالی تھا، بارش ہو رہی تھی، اس وقت صرف مجھے یہ احساس ہو رہا تھا کہ انسان کچھ بھی کرلے زندگی میں، پھر بھی سب سے زیادہ محتاج اور بے بس ہیں، میں یہ نہیں پوچھنا چاہتا تھا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا، بس میں چپ رہنا چاہتا تھا۔

Atif Aslam Lost His Child Heartfelt Story

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Atif Aslam Lost His Child Heartfelt Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Atif Aslam Lost His Child Heartfelt Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1108 Views   |   30 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

میرے بچے کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی اور۔۔ عاطف اسلم کی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ لمحہ جس کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے

میرے بچے کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی اور۔۔ عاطف اسلم کی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ لمحہ جس کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بچے کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی اور۔۔ عاطف اسلم کی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ لمحہ جس کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔