کھیرا کھا کر پانی پینے کی غلطی کہیں آپ بھی تو نہیں کرتے ؟ جانئے کہ یہ عادت صحت کے لئے کتنی خطرناک ہو سکتی ہے؟

کھیرا سلاد کا لازمی جزو سمجھا جا سکتا ہے، یہ بچوں اور بڑوں دونوں میں مقبول ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں پانی شامل ہوتا ہے اس لئے یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ خاص کر گرمیوں میں اس کا استعمال خاصا مفید ہے، گردے کے مریضوں کے لئے یہ بہت فائدہ مند ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپورغذا ہے۔ ڈائٹ کرنے والے اس کو وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ گرمیوں میں اس کا استعمال جسم کو نمی اور ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ اسی لئے لوگ اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔ یہ کئی خطرناک بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر اس کو کھانے کے فوراً بعد پانی پی لیا جائے تو یہ جسم کو فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنے گا۔ اس سے آپ کوکیا کیا نقصان پہنچ سکتا ہے آئیے یہاں کچھ اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ نے اکثر ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جن کو کھانے کے ساتھ ساتھ پانی پینے کی عادت ہوتی ہے۔ ان کا کوئی بھی کھانا پانی کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ، ویسے تو کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا ویسے بھی صحت کے لئے اچھا نہیں ہے لیکن اگر یہ حرکت ایسی غذا کے بعد کی جائے جس میں پہلے سے پانی کی کافی مقدار موجود ہو تو یہ خاصی عادت آپ کو خاصی تکلیف میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اکثر لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ کھانا کھانے کے بعد سلاد کی پلیٹ میں سے بچا ہوئے کھیرے، پیاز،ٹماٹر وغیرہ اٹھا اٹھا کر کھا رہے ہوتے ہیں۔ اوراس کے بعد پانی پی لیتے ہیں، تو یہ عادت آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہےاس لئے اس عادت سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کریں۔ یہ عادت آپ کی طبیعت خراب کر سکتی ہے۔
کھیرا کے فوراً بعد پانی پینا آپ کے معدے کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کے میٹا بولزم کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس لئے کھیرے کے بعد پانی پینے سے بدہضمی یا قے دست کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیرے میں موجود غذائی اجزاء بھی اپنی افادیت کھو دیتے ہیں۔ کھیرا دیر سے ہضم ہونے والی چیز ہے۔ اس لئے اس کے کھانے کے فوراً بعد تو اس پر پانی پینا مضرصحت ہے۔

کھیرا کھا کر پانی پینے کے نقصانات:

1۔ کھیرا کھانا جتنا فائدہ مند ہے، اس کےبعد پانی پینا اتنا ہی مضر ہے۔ یہ فوری بدہضمی کا باعث بن سکتا ہے۔
2۔ کھیرے کے بعد پانی پینا گیس، پیٹ کا درد،اور مروڑ کا باعث بن سکتا ہے۔ کیونکہ کھیرے میں موجود فائبرپانی کے ساتھ مل کرآنتوں میں گڑبڑ پیدا کردیتا ہے۔
3۔ یہ نظامِ ہضم کو فوری متاثر کرتا ہے ، دوسرا یہ کہ کھیرے میں موجود غذائی اجزاء بھی جسم میں جذب نہیں ہو پاتے اس لئے اس کے فوائد سے مستفید نہیں ہو سکتے۔
4۔ کھانے کو ہضم کرنے کے لئے جس پی ایچ لیول کی ضرورت ہوتی ہے فوراً پانی پینے سے وہ لیول متاثر ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے غذا ہضم نہیں ہوپاتی۔
5۔ موشن اور الٹیاں ہو سکتے ہیں، جس سے آپ کو ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے۔

پانی کب پئیں؟

جس سبزی یا پھل میں بھی پانی کی مقدار زیادہ ہو اس کے بعد پانی پینا آپ کو ان تمام مندرجہ بالا پریشانیوں میں مبتلا کرسکتا ہے، اسی لئے بڑے بوڑھے بھی اس بات پر خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں کہ ایسے پھل اور سبزیوں کے بعد پانی نہ پیا جائے۔ اور کم ازکم ایک گھنٹہ انتظار کر لیاجائے۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1975 Views   |   04 Jul 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھیرا کھا کر پانی پینے کی غلطی کہیں آپ بھی تو نہیں کرتے ؟ جانئے کہ یہ عادت صحت کے لئے کتنی خطرناک ہو سکتی ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھیرا کھا کر پانی پینے کی غلطی کہیں آپ بھی تو نہیں کرتے ؟ جانئے کہ یہ عادت صحت کے لئے کتنی خطرناک ہو سکتی ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.