ایک کھیرا لیں اور اس کے 3 طرح کے ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں۔۔۔۔۔۔ اور چہرے کی خوبصورتی بڑھائیں

کھیرا ایک ایسی سبزی ہے جو ہمارے گھر میں ہر وقت موجود رہتی ہے، لوگ اسے سلاد کے طور پر انتہائی شوق سے کھاتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کھیرے کو ہم اور بھی بہت سے مسائل کے حل کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
کھیرا بڑی تعداد میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، اس سبزی کو پانی کی کمی پورا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو کھیرے سے 3 طرح کے ماسک بنانے کا طریقہ بتائیں گے، جو کہ آپ کے چہرے کے بہت سے مسائل حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے اور آپ انہیں آسانی سے گھر میں بنا کر فیشل کر سکیں گی۔

کھیرے کا سادہ ماسک :

اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کے چہرے کی جلد بے رونق ہوگئی ہے تو آپ کھیرے سے بنا جھٹ پٹ ماسک بنا کر لگا سکتی ہیں۔ یہ آپ کے چہرے کو فوری تازگی فراہم کرے گا اور چہرے کی رونق بھی لوٹائے گا۔

''ماسک بنانے کا طریقہ'' :

٭اس ماسک کے لیے آپ ایک کھیرا لیں اور اسے چھلکوں سمیت گرائینڈ کرلیں، کھیرے کو اس وقت تک گرائینڈ کریں جب تک وہ پیسٹ کی شکل اختیار نہ کرلے۔
٭اس پیسٹ کو چھنی کی مدد سے چھان لیں اور اس کا جوس الگ کرلیں۔
٭یہ جوس اپنے چہرے پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ اپنے چہرے پر تازگی واضح طور پر محسوس کریں گی۔

کھیرے کا ماسک، دلیے اور شہد کے ساتھ :

یہ ماسک آپ کے چہرے کی جلد کی تمام بیماریاں ختم کر دے گا، جس میں ایکنی سرِ فہرست ہے۔ دلیا (جئی کا آٹا) چہرے کے مردہ خلیوں کو ختم کردیتا ہے جبکہ شہد چہرے کو تروتازگی اور نئے خلیے پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

''بنانے کا طریقہ'' :

٭کھیرے سے بنائے گئے سادہ ماسک (جو اوپر درج ہے) کے جوس کو لیں۔
٭اس میں 1 کھانے کا چمچ دلیا شامل کریں اور اس وقت تک مکس کریں جب تک دلیا اچھی طرح حل نہ ہوجائے۔
٭پھر 1 کھانے کا چمچ شہد ڈالیں اور مکس کرلیں۔
٭اس ماسک کو اپنی انگلیوں کے پوروں کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 15 منٹ بعد منہ دھو لیں۔ یہ ایک ایسا ماسک ہے جس کے بعد آپ کی جان مہنگے مہنگے فیشل سے بچ جائے گی۔

کھیرے اور ایلوویرا سے بنا ماسک :

یہ ماسک ان خواتین کے لیےسب سے زیاہد فائدہ مند ہے جن کی جلد خشک ہوتی ہے، روکھی اور بے جان جلد کے لیے یہ ماسک بہترین ہے۔

''بنانے کا طریقہ'' :

٭کھیرے سے بنائے گئے سادہ ماسک (جو اوپر درج ہے) کے جوس کو لیں۔
٭اس میں 2 کھانے کے چمچ ایلوویرا اور تھوڑا سا لیمو کا رس شامل کرلیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭اس ماسک کو چہرے پر 15 منٹ کے لیے لگا لیں پھر خشک ہونے پر دھو لیں۔ اس ماسک سے آپ کو حیران کن نتائج حاصل ہوں گے۔

Kheere Ke Facial Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Kheere Ke Facial Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kheere Ke Facial Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3488 Views   |   11 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

ایک کھیرا لیں اور اس کے 3 طرح کے ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں۔۔۔۔۔۔ اور چہرے کی خوبصورتی بڑھائیں

ایک کھیرا لیں اور اس کے 3 طرح کے ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں۔۔۔۔۔۔ اور چہرے کی خوبصورتی بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک کھیرا لیں اور اس کے 3 طرح کے ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں۔۔۔۔۔۔ اور چہرے کی خوبصورتی بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔