"ایک سین میں تو میں نے اپنی بہن اور پھوپھو سے بول بھی دیا کہ یہ مرگئے. پھر اچانک سے بولنے لگے تو شرمندہ ہوگئی"
"مجھے بھی لگتا ہے کہ شاید بیٹھے بیٹھے نکل لیے"
"یہ ہر وقت سوئے کیوں رہتے ہیں"
"10 ویں قسط سے بغیر کچھ کھائے اب تک کیسے زندہ ہیں"
یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو مشہور ڈرامہ "کبھی میں کبھی تم" میں جاوید شیخ کے کردار "(مصطفٰی اور عدیل کے والد) کے بارے میں تبصرے کررہے ہیں.
صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید شیخ تو اس ڈرامے کی 10 ویں قسط سے شدید بیمار ہیں اور دکھایا جاتا ہے کہ ہمیشہ کھانے پینے سے انکار کر دیتے ہیں. اکثر سین میں انھیں اس طرح بیٹھا دکھایا جاتا ہے کہ لگتا ہے ان کا انتقال ہوگیا لیکن پھر یہ اٹھ جاتے ہیں.
جہاں کچھ صارفین اس کردار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کچھ صارفین کا خیال ہے کہ جاوید شیخ کی اداکاری ان والدین کی ترجمانی کرتی ہے جو بڑھاپے میں اپنی اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر غمزدہ ہوجاتے ہیں اور پھر اسی کیفیت سے گزرتے ہیں.