کالے ہونٹ! وہ کونسی عادات ہیں جن سے آپ کے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ان کو دوبارہ سے گلابی بنانے کا آسان طریقہ

خواتین اپنے بناؤ سنگھار کے حوالے سے بہت محتاط ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انھیں اپنے چہرے پر ذرا سا بھی نشان نظر آجائے تو فوری اس کے لئے مختلف ٹوٹکے اور بیوٹی ٹپس کا استعمال کرنے لگتی ہیں۔ کچھ لڑکیاں زیادہ سنجیدہ ہوجاتی ہیں تو وہ ڈاکٹروں سے رجوع کرتی ہیں۔ لیکن اگر ہم غور کریں تو ہماری روزمرہ کی عادات اور غذائیں ہی ہماری صحت و خوبصورتی میں داغ ڈال رہی ہوتی ہیں کیونکہ نامناسب غذائیں اور غیر اہم عادات کی وجہ سے ہی ہم بیمار پڑ رہے ہوتے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ خواتین کے چہرے تو حسین، صاف ستھرے ہوتے ہیں مگر ان کے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں جس سے چہرے پر برا اثر پڑتا ہے۔ اب اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو سب سے پہلے آپ اس کی اہم وجہ جان لیں تاکہ آپ ان عادات کو ترک کرکے اپنی خوبصورتی کو بڑھا سکیں۔

عادات:

• ہونٹ بھی توجہ مانگتے ہیں لہٰذا آپ روزانہ منہ دھوتے وقت اپنے ہونٹوں کو بھی اچھی طرح صاف کریں، موائسچرائز کریں تاکہ گندگی و میل سے بچائے جاسکیں کیونکہ گندگی صرف چہرے پر نہیں ہونٹوں پر بھی جم جاتی ہے جو بعد میں ہونٹ کالے ہونے کی ایک وجہ بنتا ہے۔
• جب آپ کے ہونٹ پھٹ رہے ہوتے ہیں تو ان پر ایک مردہ جلد اتر رہی ہوتی ہے اور لوگ اپنے ہونٹوں سے اس جلد کو نہیں ہٹاتے جب تک کہ وہ خود ہونٹوں سے اتر نہ جائے یہ مردہ جلد جراثیم ہونے کی وجہ سے ہونے یہ ہونٹوں کی اندرونی جلد میں جم جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کالے ہوجاتے ہیں۔
• دھوپ میں نکلتے وقت صرف گالوں اور پیشانی پر سن بلاک نہ لگائیں بلکہ ان کے ساتھ آپ ہونٹوں پر بھی لگائیں تاکہ سورج کی تپتی دھوپ سے ہونٹوں کو بھی محفوظ رکھا جاسکے۔
• بہت زیادہ لپ سٹک لگانے کی وجہ سے بھی ہونٹوں کی رنگت خراب ہوجاتی ہے۔ اس لئے ہر وقت لپ سٹک کے استعمال سے گریز کریں۔
• کولڈرنک، کافی اور انرجہ ڈرنکس کا بے تحاشہ استعمال بھی ہونٹوں کی خوبصورتی کو ماند کرتا ہے۔

کالے ہونٹوں کو حسین بنانے میں لیموں سے بنی عام گھریلو ٹپ:

لیموں میں شامل نامیاتی مرکبات اور سٹرک ایسڈ آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے کا اہم کام کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو آپ مختلف بیوٹی ٹپس میں استعمال کرتے ہیں۔
• شہد ہماری صحت سے لے کر خوبصورتی تک ہر چیز میں فائدہ مند ہے۔ روزانہ آدھا چمچ شہد اور آدھے لیموں کا رس مکس کرکے ہونٹوں پر لگانے سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
• کچے دودھ میں لیموں کا رس ڈال کر ہونٹوں پر لگائیں تاکہ آپ کے ہونٹ بھی حسین نظر آئیں۔
• لیموں کو آدھا کاٹ لیں اور اس کا رس نکالنے کے بعد بچنے والے چھلکے کو ہونٹوں پر رگڑیں اس طرح ہونٹوں کی سکربنگ ہوگی اور تمام مردہ خلیات جلد سے نکل جائیں گے۔

Kale Honto Ko Gulabi Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Kale Honto Ko Gulabi Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kale Honto Ko Gulabi Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5073 Views   |   30 Dec 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

کالے ہونٹ! وہ کونسی عادات ہیں جن سے آپ کے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ان کو دوبارہ سے گلابی بنانے کا آسان طریقہ

کالے ہونٹ! وہ کونسی عادات ہیں جن سے آپ کے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ان کو دوبارہ سے گلابی بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کالے ہونٹ! وہ کونسی عادات ہیں جن سے آپ کے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ان کو دوبارہ سے گلابی بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔