Diet Plan | Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi

ہمارے ہاں زیادہ تر لوگ وزن کم کرنے کے لئے سخت سے سخت ڈائٹنگ کرتے ہیں جس میں وہ اپنی روزمرہ کی غذا کا زیادہ ترحصہ ترک کرکے مختصرغذا پر اکتفا کرتے ہی انہیں چاہیے کہ وہ سخت سے سخت قسم کی ڈائٹنگ ہرگز نہ کریں کیونکہ جسم میں کاربونیٹ اور غذائی اجناس کی کمی ہوجاتی ہے ۔جس کی وجہ سے جسم کمزوری، چڑچڑاپن کے ساتھ ساتھ اعصابی کھنچاؤ کا شکار ہوجاتا ہے ۔ اس لیے وزن کم کرنے کے لئے کم کیلوری کا استعمال کریں ۔
ایک دن میں ہرا نسان کو دوہزار کیلوری کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے کم چکنائی والی غذائیں استعمال کریں ۔ پوری ، پراٹھے ، سموسے اور تلی ہوئی اشیاء کو ہاتھ نہ لگائیں ۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو بغیر چربی والی مرغی استعمال کریں ۔ مذکورہ بالا ہدایات پر چند ماہ عمل کریں اور وزن کم کرنے کیلئے روزمرہ کاا یک شیڈول تیار کریں ۔

وزکم کرنے کے لئے کھانے کا شیڈول
ڈبل روٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔207کیلوری انڈہ ۔۔۔۔۔۔۔۔200کیلوری
دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200کیلوری خوبانی ۔۔۔۔۔۔۔200کیلوری
وزن کم کرنے کے لئے ناشتے میں ایک پیس براؤن بریڈ پر خوبانی کا جام لگا کر کھائیں ۔ آپ سادہ بریڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں اور بغیر چینی کے چائے کا ایک کپ پئیں اور دن میں دو یا تین بار گرین ٹی کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے ۔

دوپہر کا کھانا :
دوپہر کے کھانے میں سلاد اور سبزیوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ سبزیاں وٹامنز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خون میں کولیسٹرول کوکم کرتی ہیں اور ناریل کاپانی پئیں جس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور اس میں سوڈیم کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہیں اور سوپ کا استعمال بھی نہایت موضوع ہے ۔

شام کی چائے :
شام کی چائے میں ایک یا دو نمکین بسکٹ کھائیں اگر چائے پسند نہ ہوتو بغیر چینی کے جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

رات کا کھانا :
رات کے کھانے میں گوشت کو بہت کم مقدار میں استعما ل کریں اور آدھی روٹی کے ساتھ کوئی بھی سالن استعمال کر سکتے ہیں سلاد کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اس شیڈول پر عمل کرکے بہت حد تک وزن کم کر سکتے ہیں ۔

جسم کو ورزش کے ذریعے خوبصورت بنانا :
صحت مندغذا اور ورزش کا چولی دامن کا ساتھ جسم کو خوبصورت ، چاک و چوبند رکھنے کا واحد راستہ باقاعدہ ورزش کرنا ہے ۔ وزن ک کرنے کی مختلف ورزشیں جن میں کمر کو کم کرنا، بازؤں کو مضبوط کرنا، رانوں اور کولہوں کو کم کرنا اور پیٹ وغیرہ شامل ہیں ۔

بازؤں کو مضبوط کرنے ورزش :
دونوں پاؤں کے درمیان قدرے فاصلہ رکھ کر سیدھی کھڑی ہوجائیں ۔ اب دونوں بازؤں کو اطراف میں پھیلائیں ۔ ہتھیلیاں اوپر کی طرف ہوں ،اپنے بازؤں کو چھوٹے چھوٹے دائروں میں گھمائیں ۔ پہلے دائیں طرف پھر بائیں اس عمل کو تقریباً بیس بار دھرائیں ۔

پیٹ کی ورزش :
پیٹ جسم کے سب سے عام مسائل میں سے اہم مسئلہ ہے ۔ اپنی پشت پر لیٹ جائیں اپنے پاؤں اور بازو اطراف میں رکھیں ۔ٹانگوں کو زمین سے قدرے اوپر کی جانب بلند کریں اور دو تک گنتے ہوئے ان کو ایسی حالت میں رکھیں ۔ ایسی ورزش پر قابو پانے کے بعد کنتی کا شمار بتدریج بڑھاتے ہوئے اس ورزش کو دہرائیں ۔ ابتداء میں اس کو پانچ کی گنتی سے شروع کریں اور پھر آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں ۔

کمر کی ورزش :
یہ ورزش کمر کو پتلااور لچکدار بنانے میں نہایت فائد ہ مند ہے ۔ فرش پر ٹانگوں کو قدرے پھیلا کر بیٹھ جائیں ۔ دونوں بازو اوپر کی طرف اُٹھائیں اور انہیں سید ھا رکھیے ۔ سب سے پہلے کمر کو جھُکائیے پھر آگے کی طرف لے جاتے ہوئے دائیں طرف جھکیں اور پھر واپس اسی حالت پر آئیے اور ورزش کو پانچ مرتبہ دہرائیے ۔

Diet Plan | Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi - A healthy diet may help to prevent certain long-term (chronic) diseases such as heart disease, stroke and diabetes. It may also help to reduce your risk of developing some cancers and help you to keep a healthy weight. The advice may be different for certain groups of people, including pregnant women, people with certain health problems or those with special dietary requirements. However here is a healthy diet plan so let’s try it and share it with your friends.

Diet Plan Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Diet Plan Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diet Plan Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Seema Aleem  |   In Health and Fitness  |   6 Comments   |   45512 Views   |   20 Jan 2017
About the Author:

Seema Aleem is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Seema Aleem is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

nyc

  • mrs waqas , muscat

good tip

  • ,

Pls diet plan share in english

  • fatma rehman, nairobi kenya

Plz or bhi diet plan bata den exceise plz bataden thanks

  • mahnoor mujeeb, karachi

thank you for so wonderful diet plan

  • rani, lhr

Aap Khana boht acha banana sikhate hain Thanks

  • Ayesha ansari, Karchi

Diet Plan | Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi

Diet Plan | Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Diet Plan | Motapa Kam Kerny Ke Mukamal Mansoba Bandi سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔