اچانک کرنٹ لگا تو بے ہوش ہو گئی تھیں مگر ۔۔ اداکارہ حنا دلپزیر کی زندگی کے وہ لمحات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

پاکستانی اداکاراؤں میں حنا دلپزیر سب کی توجہ اپنے دلچسپ انداز اور صلاحیتوں کی وجہ سے حاصل کر لیتی ہیں۔اداکارہ حنا دلپزیر کی شادی سن 1992 میں ہوئی جو کچھ ہی عرصہ چل سکی تھی۔ حنا دلپزیر کا ایک بیٹاہے جن کا نام مصطفیٰ دلپزیر ہے ۔مصطفیٰ دلپزیر کی شادی سال 2019 میں ہوئی اور وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ مصطفیٰ کی اہلیہ کیا کرتی ہیں اس حوالے سے معلوم نہ ہوسکا۔

ایک انٹرویو میں حنا دلپزیر نے بتایا تھا کہ جب ان کی اپنے شوہر سے طلاق ہوئی تب انہوں نے اکیلے اپنے تین سالہ بیٹے کو پالا تھا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا نہ ہی میرا شوہر کوئی برا انسان تھا، میری نیک خواہشات سابق شوہر کے ساتھ ہیں۔ حنا دلپذیر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کا غصہ نہیں ہے کہ یہ ہوگیا تو میں وہ کردوں گی، انہیں اپنے سابق شوہر سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

لیکن اکیلے بیٹے کی پیدائش اور مستقبل کی فکر تو ہر ماں کو ہوتی ہے، لیکن حنا دلپزیر کی اداکاری میں بھی ان کی زندگی کے تجربے کی جھلک باقاعدہ طور پر دکھائی دیتی ہے۔

چاہے بلبلے ہو یا پھر قدوسی صاحب کی بیوہ یا پھر کوئی اور ڈرامی اداکارہ نے ہر ڈرامے میں اپنے کردار کو نہ صرف نبھایا بلکہ اسی میں کھو جاتی تھیں۔

2012 میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب سب ان کے لیے پریشان ہو گئے۔ جب وہ ڈرامے "محبت جائے بھاڑ میں" کے سیٹ پر موجود تھیں اور انہیں سوئچ بورڈ سے بجلی کا جھٹکا لگا تھا۔ حنا بتاتی ہیں کہ میں بے ہوش ہو گئی تھی لیکن انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جس سے وہ بہتر محسوس کر رہی تھیں، انہوں نے اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

ہماری ویب کے نمائندے نے اداکارہ سے ایک اور دلچسپ سوال کیاکہ اگر آپ بائیک چلا رہی ہیں تو آپ ان میں سے کسے لفٹ دیں گی ، شیخ رشید یا پھر قائم علی شاہ؟ انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کو بائیک پر آگے بٹھانا پڑے گا کیونکہ وہ یچھے سے کہیں غائب نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری موٹر سائیکل پر ایک ہی سیٹ ہے تو میں لفٹ نہیں دے سکتی۔ حنا دلپزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکل بھی چلا چکی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے کئی غلط میسج بھی سینڈ ہوچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستان میں کوئی اصول بنانا پڑے تو میں یہ اصول بناؤں گی کہ کسی بھی بات پر غصہ نہیں کرنا ہے بلکہ معاملے کو اچھی طرح حل کرنا ہے۔

حنا دلپزیر نے بتایا کہ اگر میں اداکاری کے شعبے میں نہ ہوتی تو میں ایک ٹیچر ہوتی۔ حنا دلپزیر کے ساتھ دلچسپ ریپڈ فائر راؤنڈ

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ نبیل ظفر، فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی میں سے بہترین اداکار کون ہے جس پر انہوں نے کہا نبیل۔

ان سے پوچھا گیا کہ سب سے اچھا پبلسٹی اسٹنٹ کون کرتا عامر لیاقت ، میرا یا پھر حریم شاہ جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے شعبوں میں بہت ماہر ہیں کسی ایک کا نام نہیں لے سکتی۔

Current Laga To Behosh Ho Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Current Laga To Behosh Ho Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Current Laga To Behosh Ho Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1966 Views   |   25 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

اچانک کرنٹ لگا تو بے ہوش ہو گئی تھیں مگر ۔۔ اداکارہ حنا دلپزیر کی زندگی کے وہ لمحات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

اچانک کرنٹ لگا تو بے ہوش ہو گئی تھیں مگر ۔۔ اداکارہ حنا دلپزیر کی زندگی کے وہ لمحات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک کرنٹ لگا تو بے ہوش ہو گئی تھیں مگر ۔۔ اداکارہ حنا دلپزیر کی زندگی کے وہ لمحات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔