بیوی فریزر میں اور پینشن شوہر کے پاس ۔۔ بیوی کو چھپا کر رکھنے والا شوہر پکڑا گیا، خاتون کے ساتھ کیا ہوا تھا اور کتنے سال وہ اس حالت میں رہی؟

لالچ انسان سے کیا کیا کروا لیتی ہے اس کا جیتا جاگتا ثبوت وہ شخص ہے جس نے اپنی بیوی کی موت کو بھی صرف پیسے کی نظر سے دیکھا۔ آئیے بتاتے ہیں پوری کہانی کیا ہے

سوئیڈن میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کو 5 سال تک فریزر میں بند کر کے رکھا اور اس کی پینشن کے پیسے وصول کرتا رہا۔ اس شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوئیڈن کی ایک عدالت نے 57 سالہ ناروے کے شہری کو اس کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی۔ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کو شہری آزادیوں کی سنگین خلاف ورزی، سنگین دھوکہ دہی اور دستاویزات میں جعل سازی، دیگر چیزوں کے علاوہ مجرم قرار دیا گیا۔

اس شخص نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی، 60 سالہ نارویجن خاتون، کو اپنے گھر میں مردہ پائے جانے کے بعد فریزر میں ڈال دیا تھا۔ اہلیہ کی موت 2018 میں کینسر سے ہوگئی تھی۔

خاتون کے گھر والوں نے اس کے ساتھ رابطہ ختم ہونے کے بعد اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی، جب کہ شوہر سے جب خاتون کے گھر والے بات کرانے کا کہتے تو وہ یہ کہہ کر ٹال دیتا کہ وہ سو رہی ہے یا گھر میں نہیں ہے۔ بعدازاں اس نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں سے بات ہی نہیں کرنا چاہتی۔

پولیس گھر پہنچی تو شوہر نے اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کی موت کی خبر اور باڈی کو چھپا رکھا تھا، کیونکہ وہ اسے گرمیوں میں برف پگھلنے کے بعد فارم کے پاس دفنانا چاہتا تھا۔

پولیس کی کڑی تفتیش کے بعد اس نے انکشاف کیا کہ پینشن حاصل کرتے رہنے کے لیے اس نے بیوی کی لاش چھپانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس عرصے کے دوران وہ بیوی کے نام کی پینشن لیتا رہا۔

اس شخص نے مردہ بیوی کو فریزر میں محفوظ کر رکھا تھا جسے وہ کھانا بھی ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

Man Hide His Wife In Freezer For 5 Years

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Hide His Wife In Freezer For 5 Years and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Hide His Wife In Freezer For 5 Years to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1408 Views   |   14 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 May 2024)

بیوی فریزر میں اور پینشن شوہر کے پاس ۔۔ بیوی کو چھپا کر رکھنے والا شوہر پکڑا گیا، خاتون کے ساتھ کیا ہوا تھا اور کتنے سال وہ اس حالت میں رہی؟

بیوی فریزر میں اور پینشن شوہر کے پاس ۔۔ بیوی کو چھپا کر رکھنے والا شوہر پکڑا گیا، خاتون کے ساتھ کیا ہوا تھا اور کتنے سال وہ اس حالت میں رہی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی فریزر میں اور پینشن شوہر کے پاس ۔۔ بیوی کو چھپا کر رکھنے والا شوہر پکڑا گیا، خاتون کے ساتھ کیا ہوا تھا اور کتنے سال وہ اس حالت میں رہی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔