ڈسپرین کی گولیاں، ایک ایسا کمال کا گھریلو نسخہ جو آپ کی بڑی مشکل کو کردے آسان

اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے اور ان کے چہرے دانوں سے بھرے ہوتے ہیں جو نہایت برے لگتے ہیں۔ پھر جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو اس کے داغ آپ کے چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کے اس مسئلے کا ایک حل لائے ہیں جو کہ ان دانوں کو نہ صرف خشک کر دے گا بلکہ دانوں کے ختم ہونے کے بعد اس کے داغ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چاہے یہ دانے کسی قسم کے بھی ہوں ان میں پیپ والے دانے بھی شامل ہیں۔
جو نسخہ ہم آپ کو آج بتانے جارہے ہیں اس میں دراصل ڈسپرین کی گولیوں کا استعمال کرنا ہوگا جس میں (Salicylic acid) سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ دانوں کو خشک کرتا ہے اور اسی وجہ سے ڈسپرین کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ اسکن ڈرائی کرتا ہے اگر ڈرائی اسکن والی خواتین اس کو لگائیں گی تو ان کی جلد مزید ڈرائی ہوکر خراب ہوجائے گی۔

استعمال کا طریقہ
* ڈسپرین کی چند گولیاں لیں اور اس کو چور کر کے پاؤڈر بنالیں۔
* پھر اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کریں۔
* اب یہ مکسچر لگانے کے لیے تیار ہے۔
* چہرے کو دھولیں اور خشک کرلیں۔
* پھر چہرے پر ڈسپرین کا مکسچر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔
* پھر اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
* اب کوئی بھی لوشن لگالیں۔

* اگر تو آپ اس کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں اور اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانہ خشک نہ ہوجائے۔

By Laraib  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2700 Views   |   06 Nov 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ڈسپرین کی گولیاں، ایک ایسا کمال کا گھریلو نسخہ جو آپ کی بڑی مشکل کو کردے آسان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ڈسپرین کی گولیاں، ایک ایسا کمال کا گھریلو نسخہ جو آپ کی بڑی مشکل کو کردے آسان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.