یہ بہت ہی گھٹیا طریقہ ہے کہ.. فہد مصطفیٰ کی بیوی کا مذاق کیوں اڑایا؟ آشنا شاہ میدان میں آگئیں

"وہ ایک قدرتی حسن کی مالک ہیں اور ایک باوقار اور خوبصورت شخصیت کی حامل ہیں۔ کسی کے خاندان کے بارے میں بری بات کرنا صرف اس لیے کہ وہ آپ کا پسندیدہ شخص ہیں، انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔"

یہ کہنا ہے اداکارہ اشنا شاہ کا جو فہد مصطفیٰ کی اہلیہ کی سپورٹ میں بات کررہی ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' 2024 کی سب سے مقبول ڈراموں میں سے ایک بن چکی ہے، اور اس کی شہرت کا سہرا مرکزی کردار ادا کرنے والے فہد مصطفیٰ کے سر جاتا ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارتی ناظرین بھی ان کی اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔ تاہم، اس شہرت کے ساتھ کچھ تنازعات بھی جنم لے رہے ہیں، خاص طور پر سوشل میڈیا پر۔

کچھ صارفین فہد مصطفیٰ کے ذاتی معاملات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، حتیٰ کہ ان کی شادی پر بھی غیر ضروری تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک گمنام صارف نے تو یہ تک لکھ ڈالا کہ، "یار ایسی بھی کیا جلدی تھی جو آپکو اس سے شادی کرنی پڑی، بہت افسوس ہے۔" اس غیر ضروری طعنے پر فہد مصطفیٰ نے تو کوئی ردعمل نہیں دیا، مگر ان کی ساتھی اداکارہ اور دوست اشنا شاہ نے خوب جواب دیا۔

اشنا شاہ نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کے خاندان پر ذاتی حملے کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کی خوشی کو تنقید کا نشانہ بنانا نہایت ہی گھٹیا حرکت ہے۔ اشنا کے اس ردعمل نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی، اور کئی صارفین نے ان کے جرات مندانہ جواب کو سراہا۔

ادھر ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس کا سیکوئل بنایا جائے گا۔ تاہم، فہد مصطفیٰ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس کامیاب ڈرامہ کے اختتام پر بھی شائقین کی دلچسپی برقرار ہے، اور یہ بات صاف ہے کہ فہد مصطفیٰ اور اشنا شاہ جیسے اداکار اپنے فن اور تعلقات کو انتہائی وقار کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔

Ushna Shah Defended Fahad Mustufa Wife

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ushna Shah Defended Fahad Mustufa Wife and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ushna Shah Defended Fahad Mustufa Wife to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   6375 Views   |   18 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ بہت ہی گھٹیا طریقہ ہے کہ.. فہد مصطفیٰ کی بیوی کا مذاق کیوں اڑایا؟ آشنا شاہ میدان میں آگئیں

یہ بہت ہی گھٹیا طریقہ ہے کہ.. فہد مصطفیٰ کی بیوی کا مذاق کیوں اڑایا؟ آشنا شاہ میدان میں آگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ بہت ہی گھٹیا طریقہ ہے کہ.. فہد مصطفیٰ کی بیوی کا مذاق کیوں اڑایا؟ آشنا شاہ میدان میں آگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔