خواتین میں ہارٹ اٹیک کی وہ ابتدائی نشانیاں جن سے آپ انجان ہیں، ضرور جانیے تاکہ اس مرض کا مقابلہ کرسکیں

دل انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اس کا فعال رہنا ہماری صحت کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔مگر ہارٹ اٹیک دل کی سب سے خطرناک بیماری ہے جس کے لاحق ہونے سے مرد ہو یا عورت بعض اوقات موقع پر ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات جو خواتین میں عام طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔

1: کمر، گردن، جبڑا ،بازؤں، سینے میں درد اور گُھٹن

سب سے پہلے مرحلے میں عورتوں کو کمر، گردن، جبڑا ، دائیں یا بائیں دونوں بازوں، پورے سینے یا سینے کے درمیان درد اور گُھٹن کی شکایت ہوتی ہے۔ اور ان تمام جگہوں میں سے ایک بھی جگہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع لازمی کرلیں۔ کیونکہ یہ تمام درد دل فیل ہونے کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔

2: شدید تھکاوٹ:

نیند پوری ہونے کے باوجود بھی بیدار ہونے کے بعد تھکاوٹ کا شدت سے احساس ہونا یا ہر وقت کی تھکاوٹ کا شکار ہیں اگر آپ تو دل کی صحت پر ضرور دھیان دیں۔ کہیں ایسا نہ ہو بہت دیر ہوجائے۔

3: ٹھنڈا پسینہ آنا یا سانس اکھڑنا

بیٹھے بیٹھے ٹھنڈا پسینہ آنا یا سانس اکھڑنے کی بار بار شکایت آپ کو رہنے لگی ہے تو کارڈیو کے ڈاکٹر سے رابطہ کرلینا بہتر ہے۔ اس سے دل کی شریانیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

4: معدے میں درد اور جلن

معدے میں درد، جلن ، تیزابیت ، نزلہ زکام اور بخار کا ایک ساتھ ہونا بھی دل کے امراض کی نشانی ہے ایسے موقع پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ صحیح تشخیص ہو سکے

By Masood  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10526 Views   |   15 Feb 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about خواتین میں ہارٹ اٹیک کی وہ ابتدائی نشانیاں جن سے آپ انجان ہیں، ضرور جانیے تاکہ اس مرض کا مقابلہ کرسکیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (خواتین میں ہارٹ اٹیک کی وہ ابتدائی نشانیاں جن سے آپ انجان ہیں، ضرور جانیے تاکہ اس مرض کا مقابلہ کرسکیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.