"جو بھی سیکھا اپنی والدہ سے سیکھا وہ کہتی ہیں کہ تم لوگوں کی ضروریات پوری کرو اللہ تمھاری خواہشات پوری کرے گا"
یہ کہنا ہے شیخانی گروپ آف انڈسٹریز کے سی ای او علی شیخانی کا جن کا تعلق پاکستان پاکستان سے ہے اور وہ امریکہ میں مقیم ہیں. علی شیخانی کا پاکستان سے تعلق رکھنے والے شمار رئیس ترین لوگوں میں ہوتا ہے. انھوں نے کچھ عرصہ پہلے حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی.
علی شیخانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 100 سے زائد دوسری شادی کے لئے رشتے آئے ہیں جبکہ میں شادی شدہ ہوں بیگم کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن ان کی تعلیم میامی کی ہے. میرے دو بچے ہیں اور اپنی نجی زندگی سے مطمئن ہوں.
علی شیخانی نے مزید کہا کہ انھوں نے ایک مڈل کلاس گھر میں آنکھ کھولی اس لئے وہ جانتے ہیں کہ ان لوگوں کا درد کیا ہے اس لئے وہ صرف لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں نا کہ کسی عہدے یا سیاست کے لئے.
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرقہ پرستی کو اہمیت نہیں دیتے ان کے لئے مسلمان اور انسان ہونا کافی ہے. ایک ایسا اولڈ ہوم بنانا چاہتے ہیں جو سب کے لئے ہو انھیں رنگ کی یا کسی بھی قسم کی تفریق سخت ناپسند ہے.
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Shaikhani Interview About Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Shaikhani Interview About Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.